۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا عباس انصاری

حوزہ/ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین نے ایران کے نومنتخب صدر حجتہ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد  پیش کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ نئی قیادت مسئلہ فلسطین و کشمیر سمیت خطے کے تمام دیرینہ مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی اور مسلمانان عالم کو درپیش مسائل کا خاتمہ اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرینگر/ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ نے ایران کے نومنتخب صدر حجتہ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد  پیش کرتے ہوئے اسے اسلامی انقلاب کی ایک اور فتح سے تعبیر کیا ہے۔

تنظیم کے سربراہ مولانا محمد عباس انصاری نے ایرانی قوم بالخصوص رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس تاریخی جیت کو انقلاب اسلامی ایران کی اہم پیشرفت اور عالمی استکبار و استعمار کے لئے دندان شکن جواب قرار دیا۔

مولانا نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی کی فقید المثال جیت اسلامی انقلاب کی کامیابی، ایرانی عوام کی ترقی اور مظلومین و مستضعفین جہاں کی آزادی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی سے استعماری و استکباری طاقتوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور مظلومین و مستضعفین جہاں میں ایک امید جاگ اٹھی ہے۔

مولانا نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت مسئلہ فلسطین و کشمیر سمیت خطے کے تمام دیرینہ مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی اور مسلمانان عالم کو درپیش مسائل کا خاتمہ اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .