۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا قمی

حوزہ/ مولانا قمی نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران ایک نعمت الٰہی ہے جو کسی معجزے سے کم نہیں اس انقلاب نے دنیا بھر کے تمام مزاحمتی تحریکوں کو جلا بخشی اور مظلومین و مستضعفین جہاں کے لئے جینے کی راہ ہموار کردی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سرپرست اعلیٰ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے انقلاب اسلام ایران کی کامیابی کے۴۴ویں سالگرہ پر ملت ایران کو مبارکباد پیش کیا ہے ۔

مبارکبادی کے پیغام میں مولانا قمی نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران ایک نعمت الٰہی ہے جو کسی معجزے سے کم نہیں اس انقلاب نے دنیا بھر کے تمام مزاحمتی تحریکوں کو جلا بخشی اور مظلومین و مستضعفین جہاں کے لئے جینے کی راہ ہموار کردی ۔

انہوں نے کہا کہاس انقلاب کے بنیان گزار رہبر کبیر حضرت آیت اللہ امام خمینی ؒ نےانقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے لئے سخت ترین مصائب اور مشکلات برداشت کرکے ایرانی غلام قوم کوآزاد اور اسلام کے پرچم کو سربلند کردیا ۔اور سامراج کے زرخرید پہلوی حکمرانوں جنہوں نے ایران کو تباہ اور اسلامی قواعد و قوانین کو پامال کیا تھا کو فرار کا راستہ دکھا یا اور سامراج کے ناپاک منصوبوں پر پانی پھیر دی۔

مولانا نے کہا کہ امام خمینی ؒ نے انقلاب اسلامی ایران کو برپا کرکے ایرانی غیور قوم کے ساتھ ساتھ مسلمانان عالم کے عزت وآبرو کو جلا بخشی۔اور بقائے انسانیت واحیائے اسلام کے ابواب رقم کئے ۔انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران دنیا بھر کے مسلمانوں بلکہ مظلومین ومستضعفین جہاں کا سرمایہ ہے جس کے بقا میں مسلمانان عالم کی کامیابی کا راز مضمر ہے ۔

ادھر تنظیم کے صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے بھی انقلاب اسلامی ایران کی سلاگرہ پر امت مسلمہ کو بالعموم اور ملت ایران و رہبر انقلاب کو بالخصوص مبارکباد پیش کیا ہے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران مسلمین جہاں کے لئے رہنما ہے اگر مسلمانان جہاں انقلاب اسلامی کو اپنا آئیڈیل بنائیں گے تو ان کے تمام انفرادی واجتماعی مسائل بغیر کسی کے جھنڈے تلے جمع ہوجائیں گے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .