حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید علی جعفر شمسی و اراکین دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ اصفہان نے انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر ریلی میں شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق، اس ریلی میں نمائندہ قائد محترم مولانا سید علی جعفر شمسی صاحب و اراکین دفتر کے علاوہ دیگر طلاب و مسئولین جامعہ المصطفی اصفہان بھی موجود تھے۔ یہ ریلی اصفہان مدرسہ حکیمیہ میدان امام علی علیہ السلام سے شروع ہو کر میدان امام خمینیؒ تک اختتام پذیر ہوئی۔
دوران ریلی شرکاء نے یوم اللہ کی مناسبت سے اپنے بیانات بھی ریکارڈ کروائے اور نمائندہ قائد محترم مولانا شمسی صاحب نے کہا کہ آج کا باطل یہ جان لے کہ ہماری پیادہ روی اور جلوسوں کا یہ اہتمام اس پیغام کو تم تک پہنچانے کے لئے ہے کہ انقلاب اسلامی ایران آج انقلاب اسلامی جھان بن چکا ہے ہم سب حب الحسین کے پرچم تلے جمع ہیں اور یہ انقلاب چمکتے سورج کی طرح روشن اور اجاگر ہے اور اس روز کو مکمل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔