۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ/ انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کا تہنیتی پیغام۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی عظیم رہنما کی قیادت میں کامیاب ہوا جس سے وہاں کی عوام کو سماجی، سیاسی، ثقافتی اور عالمی سطح پر نئی روح ملی۔ انقلاب اسلامی کی عزت اور طاقت میں جو اضافہ ہوا ہے اس کی بنیاد ملی جدوجہد اور مضبوط مذہبی وابستگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر سازشوں کے باوجود انقلاب اسلامی کی بقا کا راز وہاں کی عوام کی نظام سے وفاداری، ہم آہنگی اور وحدت ہے۔ انقلاب اسلامی، اسلام کی سیاسی اور معنوی زندگی کا باعث بنا ہے اور لوگوں کو اسلام کی عظمت سے روشناس کرایا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .