۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے کووڈ 19 کی ایرانی ویکسین برکت کی دوسری ڈوز انجیکٹ کروائی

حوزہ/ آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کورونا کی ایرانی ویکسین کویران برکت کا پہلا ڈوز پچیس جون سنہ 2021 کو لیا تھا اور انھوں نے آج صبح اس ویکیسن کا دوسرا ڈوز لگوایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی نے کورونا کی ویکسین لگوانے کے بعد وہاں موجود افراد سے خطاب میں خوزستان کے مسئلے کی طرف اشارہ کیا اور حالیہ واقعات  کو دردناک بتاتے ہوئے کہا: پچھلے سات آٹھ دنوں میں ہماری تشویشوں میں سے ایک خوزستان کا مسئلہ اور عوام کے لیے پانی اور دیگر مسائل سے متعلق تھا۔ واقعی یہ انسان کے لیے بہت ہی دردناک ہے کہ انسان یہ دیکھے کہ خوزستان کے صوبے میں، اتنے وفادار عوام، اتنے قدرتی وسائل اور صلاحیتوں اور اتنے زیادہ کارخانوں کے باوجود عوام کی حالت یہاں تک پہنچ جائے کہ انھیں ناراض کر دے اور تکلیف میں مبتلا کر دے۔

آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے اہواز کے عوام کی شکایتوں کو بجا بتایا اور اس سے قبل خوزستان کے پانی اور پانی کی نکاسی کے سلسلے میں کی جانے والی نصیحتوں اور دیے جانے والے مشوروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان سفارشات پر توجہ دی گئي ہوتی تو یقینی طور پر اس وقت، ہمارے سامنے یہ مشکلات نہ ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ کوئي چھوٹا مسئلہ نہیں ہے اور وہ بھی خوزستان کی آب و ہوا میں، وہ بھی خوزستان کے عوام کے لیے جو انتہائي باوفا ہیں۔

قائد انقلاب اسلامی نے آٹھ سالہ مقدس دفاع کے بعض واقعات کا ذکر کرتے ہوئے خوزستان کے عوام کی وفاداری کو سراہا اور کہا: آٹھ سالہ مقدس دفاع میں جو لوگ فرنٹ لائن پر تھے، وہ خوزستان کے عوام تھے اور حق یہ ہے کہ وہ لوگ ڈٹے رہے، میں نے قریب سے دیکھا ہے۔ انھوں نے اس بات پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ خوزستان کے عوام کو اس طرح کی مشکل کا سامنا ہے، حکم دیا کہ اس مسئلے کو ضرور تدارک کیا جائے۔ انھوں نے صحیح وقت پر اس مشکل کو دور نہ کیے جانے پر شکوہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں سرگرم عمل مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے کام پر اظہار مسرت کیا اور کہا کہ یہ کام جاری رہنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ادارے اپنا کام جاری رکھیں، سنجیدگي سے جاری رکھیں اور بر سر اقتدار آنے والی نئي حکومت بھی سنجیدگي سے اس مسئلے پر کام کرے۔

آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دشمن کی جانب سے مسائل سے غلط فائدہ اٹھائے جانے کی طرف سے چوکنا رہیں۔ انھوں نے کہا: عوام ہوشیار رہیں کیونکہ دشمن، ہر چھوٹے سے چھوٹے مسئلے سے ملک کے خلاف، انقلاب کے خلاف، اسلامی جمہوریہ کے خلاف اور عوام مفادات کے خلاف فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ عوام چوکنا رہیں کہ دشمن غلط فائدہ نہ اٹھانے پائے اور دشمن کے ہاتھ کوئي بہانہ نہ دیا جائے۔ ہمیں امید ہے کہ ان شاء اللہ خداوند عالم اس قوم پر اپنی برکتیں نازل کریں اور اپنی رحمت اور اپنے لطف و کرم کو اس قوم کے شامل حال کرے جو ان شاء اللہ لطف و رحمت الہی کی مستحق ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .