۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
بسیج فاطمیہ کرگل

حوزه/انجمن صاحب الزمان کے شعبہ خواتین بسیج فاطمیہ کےجانب سے 4500 کے قریب فیس ماسک تیار کر غریب و مستحق افراد میں کیا مفت تقسیم۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرگل کے علاقے سورو میں کویڈ19 کی وجہ سے جہاں موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ماہرین صحت اور انتظامیہ کے جانب سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کررہے ہیں تاکہ اس موذی وباکی مزید پھیلاو کہ خدشات کو کم کیاجاسکے۔ ساتھ ہی لوگوں کو گھروں سے باہر جاتے وقت فیس ماسک لگانے کی تاکید کی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع کرگل کے دور افتادہ و پسماندہ علاقے تحصیل تےسورو کے بازاروں میں فیس ماسک کی عدم دستیابی عوام کے لئے پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے۔ تاہم علاقے میں عوام کو اس بحرانی صورتحال میں فیس ماسک کی قلت کو محسوس کرتے ہوئے انجمن صاحب الزمان کے شعبہ خواتین بسیج فاطمیہ کےجانب سے 4500 کے قریب فیس ماسک تیار کر غریب و مستحق افراد میں مفت تقسیم کرنے کا عملی کام شروع کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق آج انجمن صاحب الزمان کے شعبہ خواتین یعنی بسیج فاطمیہ کے جانب سے تحصیل ہیڈکواٹر تے سوروکے ڈاک بنگلہ میں گھریلو تیار شدہ فیس ماسک کی تقسیم کے تعلق سے ایک مختصر تقریب ہوئی، اس موقع پر مجسٹریٹ تے سورو جناب اصغر، نائب تحصیلدار جناب طالب اور بی ایم اوتے سور و محترمہ ڈاکٹر ذائیدہ، جناب ڈاکٹر منیر اور آفیسر چوکی تے سورو جناب حاجی محمد علی کے علاوہ انجمن صاحب الزمان کے بسیج بقیہ اللہ کے نائب صدر جناب ماسٹر یوسف اور آرگنانیزر جناب آغا سید مہدی رضوی کے علاوہ بسیج فاطمیہ کے خواتین بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر مجسٹریٹ جناب اصغر نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل تے سورو میں بھی انتظامیہ کے جانب سے جاری کردہ سفارشات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی کوشش کیا جارہا ہے اور لوگوں کو لاک ڈاون کے دوران کسی قسم کی کوئی بھی پریشانی اور درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لئے تحصیل انتظامیہ بھرپور کوشش کررہی ہے۔ جبکہ لوگوں کو سماجی فاصلہ اور گھروں سے نکلتے وقت فیس ماسک لگانے پر بھی زور دیا جارہا ہے۔ لیکن یہاں کے بازاروں میں فیس ماسک کی عدم دستیابی لوگوں کے لئے بڑی پریشانی کی وجہ تھی تاہم انجمن صاحب الزمان کے شعبہ خواتین (بسیج فاطمیہ) کے جانب سے گھریلو تیارشدہ فیس ماسک کی مفت تقسیم کاری سے یہ مشکلات بھی کافی حد تک کم ہونے کی امید روشن ہوگئ ہے۔ انھوں نے بسیج فاطمیہ کے خواتین کے اس اقدامات کو سراہاتے ہوئے انھیں شکریہ اداکیا۔

اس موقع پر بی ایم او پانی کھر تے سور و محترمہ ڈاکٹر ذائیدہ نے اپنے خطاب میں گھریلو تیارشدہ ماسک کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گھریلوں تیارشدہ ماسک باہر سے لائے ہوئے ماسک کی بنسبت کافی اچھا ہے جسے کوئی بھی شخص دن بر استعمال کرنے کے بعد شام کو اچھی طرح سے دھویا جا سکتا ہے اور روزانہ استعمال کے بعد اسی طرح ہر روز ھونے سے یہ جلد خراب نہیں ہوگا یہ اس گھریلو تیار شدہ ماس کی سب سے بڑی خوبی ہے۔ نیز انھوں نے انجمن صاحب الزمان کو اس بحرانی صورتحال میں تحصیل انتظامیہ کو بھرپور تعاون دینے پران کا شکریہ ادا کیا اور بسیج فاطمیہ انجمن صاحب الزمان کے خواتین کی محنت اور لگن جو انھوں نے کثیر تعداد میں گھریلو فیس ماسک تیار کرنے کا ذمہ لیا ہے اس پر سراہاتے ہوئے انھیں اس اقدامات کے لئے انکا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ انجمن صاحب الزمان کے شعبہ خواتین یعنی بیسج فاطمیہ کے جانب سے کئے گئے اس رضاکارانہ کام کو عوامی حلقوں میں کافی سراہا جارہا ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .