حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کا اجلاس وحدت ہاوس شادمان لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لاہور حنا تقوی نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل عظمیٰ نقوی، ساجدہ، افشین، حمیرا، فریحہ، نجبہ، بشریٰ، عذرا، رباب، عندلیب اور رضوان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ماہ دسمبر میں منعقد ہونیوالے پروگرامز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حنا تقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے ذمہ داری ملتے ہوئے امام زمان علیہ السلام سے عہد کیا تھا کہ اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور خلوص سے نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسی حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ہمیں میدان عمل میں سرگرم رہنا ہوگا۔ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ موجودہ پُرآشوب دور میں استعمار کا نشانہ مسلمان خواتین اور بچے ہیں، جن کو وہ اسلام سے دور کرنے کیلئے اربوں روپے کا سرمایہ خرچ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین کی اسلامی خطوط پر تربیت کرنا ہوگی اور انہیں دینی اقدار سے روشناس کروانا ہوگا تاکہ خواتین جہاں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں گی وہیں اپنے بچوں کی تربیت بھی بہتر انداز میں کر پائیں گی۔ حنا تقوی کاکہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اس حوالے سے دسمبر میں خصوصی پروگرامز کا انعقاد کرے گا جس میں خواتین کی تربیت کے حوالے سے خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرد کی تربیت ایک فرد کی تربیت ہے جبکہ ایک عورت کی تربیت ایک خاندان کی تربیت ہے، اس لئے خواتین کی تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فیشن کی چکاچوند نے آج کی عورت کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ میڈیا کی اس یلغار میں عورت اپنا تقدس کھو کر شمع محفل بن چکی ہے،ہمیں اس عورت کو اس کا تقدس واپس دلانا ہے۔

حوزہ/لاہور میں اجلاس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم لاہور شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہمیں خواتین کی اسلامی خطوط پر تربیت کرنا ہوگی اور انہیں دینی اقدار سے روشناس کروانا ہوگا تاکہ خواتین جہاں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں گی۔
-
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے لاهورمیں سہ روزہ تربیتی سمر کیمپ کا انعقاد+تصاویر
حوزه/ کیمپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ دینی ماحول کے زیر اثر بچوں کی مستحکم اور منفرد شناخت ابھر کر سامنے آتی ہےاور وہ معاشرے…
-
تعلیم و تربیت کے ذریعے ہی افراد اور معاشرہ کی انفرادی اور اجتماعی بہبود کا حصول ممکن ہے، حنا تقوی
حوزہ/یونٹ اراکین اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ تعلیم ہی فرد کو اس قابل بناتی ہے کہ اپنی تہذیبی اقدار سے آگاہی حاصل کر کے…
-
یمن کے معصوم لوگوں کی شہادتیں سعودی عرب کی یزیدی حکومت کا تختہ الٹ دیں گی، حنا نقوی
حوزہ/حنا نقوی نے گزشتہ روز یمن پر سعودی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے معصوم لوگوں کی شہادتیں سعودی عرب کی یزیدی حکومت کا تختہ الٹ دیں گی۔
-
آج کی عورت اور کردار زینبی، خصوصی رپورٹ سویرا بتول
حوزہ/ امام زمانہ علیہ سلام کی فوج میں خواتین کا ایک خاص مقام اور کردار ہے اور آج ایک مہدوی سماج کی تشکیل کے لیے ہماری خواہران بہت موثر انداز میں اپنا کلیدی…
-
سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور:
دین ودنیا کی کامیابی کے لئے دینی تعلیمات کا حصول بہت ضروری ہے
حوزه/ محترمہ حنا تقوی نے بچوں سے خطاب میں دینی و دنیاوی دونوں علوم کے حصول کی اہمیت کو اجاگر کیا ان کا کہنا تھا کہ کہ دین ودنیا کی کامیابی کے لئے عصری…
-
زائرین کے حوالے سے حکومت کی سردمہری پوری قوم کے لیے اضطراب کا باعث ہے،ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام زیارت پالیسی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ محمد اقبال بہشتی نے کہا ہے کہ کسی ایسی…
-
خواہر نرجس شکرزادہ:
کتاب دوستی و کتب بینی نوجوان نسل کی تعمیر و قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا
حوزہ/ حوزہ علمیہ خواہران کی محقق کا کہنا ہے کہ ہمیں میڈیا اور ہنر کی صلاحیتوں کو بالخصوص قومی میڈیا کی بہت بڑی صلاحیت کو اس طرح استعمال کرنا چاہیے کہ معاشرے…
-
ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے مستحق بچیوں کی شادی ورخصتی میں خصوصی معاونت
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عظمی نقوی نے لاہور کے مومنین کی بچیوں کی شادی کے سلسلے میں موصول…
-
شہید قاسم سلیمانی کی مجاہدانہ زندگی ہم سب کے لیے لائق پیروی ہے،حنا تقوی
حوزہ/ حنا تقوی نے کہا کہ سیدہ کائنات جناب زھرا سلام اللہ علیھا کو صادقہ اور صدیقہ دونوں القابات سے یاد کیا گیا ہے صادقہ یعنی سچ بولنے والی اور صدیقہ یعنی…
-
بسیج فاطمیہ انجمن صاحب الزمان کرگل:
خواتین نے گھروں میں فیس ماسک بنا کر لوگوں میں کیا مفت تقسیم
حوزه/انجمن صاحب الزمان کے شعبہ خواتین بسیج فاطمیہ کےجانب سے 4500 کے قریب فیس ماسک تیار کر غریب و مستحق افراد میں کیا مفت تقسیم۔
-
لاہور، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے مظاہرہ:
شعائر اللہ کی توہین آل سعود کا ناقابل معافی جرم ہے، محترمہ حنا تقوی
حوزہ/ یوتھ کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی رہنماء کا کہنا تھا کہ یہودیوں کے اشتراک کیساتھ مسلمان ممالک میں خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں، سرزمین…
-
خاتون حوزوی محقق:
مسلمان خواتین خاندانی امور سے لے کر مختلف بین الاقوامی سطحوں پر اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں
حوزہ / خواتین کے مطالعات کی محقق نے کہا: مسلمان خواتین کو فقہ امامیہ میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور انہیں ہوشیاری اور فعالانہ انداز میں عالمی تبدیلیوں میں…
-
بچوں کو برائیوں سے بچانے کیلئے والدین ان کے دوست اور رازدان بن جائیں، محترمہ حنا تقوی
حوزہ/ تربیت اولاد پر درس دیتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور نے کہا کہ اگر والدین یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے کسی برائی کی طرف نہ جائیں…
-
خانم فروا انعم کے ساتھ سویرا بتول کی خصوصی گفتگو:
اسلام شناسی میں خواہران کا کردار !
اسلام شناسی اور اسلامی تعلیمات کی ترویج میں خواہران بہترین کرادر ادا کرسکتی ہیں اور اپنی ثقافتی اور معاشرتی زمہ داریوں کو بھی احسن طریقے سے انجام دے سکتیں…
-
لاہور، ادارہ التنزیل کے زیر اہتمام صبح اُمید "انعام گھر" کا اہتمام
حوزہ/ معرفت امام زمانہ علیہ السلام کے موضوع پر لاہور شہر کے مختلف علاقوں سے قرآن سینٹرز اور سنڈے سکولز کے مابین کوئز مقابلہ "اسلامک کمیونٹی اینڈ ریسرچ…
آپ کا تبصرہ