۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
کیمپ

حوزه/ کیمپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ دینی ماحول کے زیر اثر بچوں کی مستحکم اور منفرد شناخت ابھر کر سامنے آتی ہےاور وہ معاشرے میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے ہیں۔جو کہ انفرادی و اجتماعی زندگی میں کامیابی کے لیے ضروری ہے .

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے زیر اہتمام موسم گرما کی تعطیلات میں بچوں کی دینی واخلاقی تعلیم و تربیت کے فروغ کے لیے بھاٹی گیٹ یونٹ میں  تین روزہ دینی سمر کلاسز کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مختلف بنیادی اسلامی تعلیمات ، معرفت امام زمانہ عج ، قرآنی آیات و احادیث بچوں کو حفظ کرانا اور دیگر اخلاقی موضوعات پر دروس دیے گئے ۔

ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی،ڈپٹی سیکریٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی،سیکرٹری شعبہ تربیت محترمہ نجبہ اور سیکریٹری شعبہ تعلیم محترمہ فرحانہ نے اس موقع پر درس و تدریس کے حوالے سے بھرپور خدمات انجام دیے اور بچوں کی کثیر تعداد نے سمر کیمپ میں شرکت کی۔

کیمپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ دینی ماحول کے زیر اثر بچوں کی مستحکم اور منفرد شناخت ابھر کر سامنے آتی ہےاور وہ معاشرے میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے ہیں۔جو کہ انفرادی و اجتماعی زندگی میں کامیابی کے لیے ضروری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .