۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سیکریٹری شعبہ دعوت حلقہ مہاراشٹر

حوزہ/ مسلمانوں پر اکثر یہ الزامات عائد کئے جاتے ہیں کہ وہ براداران وطن کو زور زبردستی کرکے اپنے مذہب سے دین اسلام کی طرف راغب کرتے ہیں۔ اسے لوجہاد کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ آپ نے براداران وطن سے مخاطب ہوکر کہا کہ دین اسلام میں زور زبردستی کی اجازت نہیں ہے۔ دین اسلام یہ ایک امن بھائی چارگی، خلوص و محبت کا پیغام دینے والا دین ہے۔ آپ قرآن مجید و محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تعلیمات کا مطالعہ کرکے دین اسلام کے صحیح پیغام کو بآسانی سمجھ سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ناندیڑ/ جماعت اسلامی ہند شعبہ دعوت کے ریاستی سیکریٹری محمد سمیع صاحب نے اپنے ناندیڑ دورہ کے موقع پر شہر کے آئی ٹی آئی چوراستہ وشنو کامپلکس علاقہ میں واقع ہوٹل ذائقہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے اس پریس کانفرنس میں خصوصی طور پر صحافیوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ آج اسلام کے بارے میں بہت سی غلط فہیموں کو پھیلا کر اسلام و مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔

مسلمانوں پر اکثر یہ الزامات عائد کئے جاتے ہیں کہ وہ براداران وطن کو زور زبردستی کرکے اپنے مذہب سے دین اسلام کی طرف راغب کرتے ہیں۔ اسے لوجہاد کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ محمد سمیع صاحب نے کہا کہ دین اسلام میں زور زبردستی کی اجازت نہیں ہے۔ دین اسلام یہ ایک امن بھائی چارگی، خلوص و محبت کا پیغام دینے والا دین ہے۔آپ نے براداران وطن سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ قرآن مجید و محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی تعلیمات کا مطالعہ کرکے دین اسلام کے صحیح پیغام کو بآسانی سمجھ سکتے ہیں۔

جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے منعقدہ اس پریس میٹ میں مہمان خصوصی میں شعبہ دعوت کے ریاستی سیکریٹری محمد سمیع صاحب، جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے امیر مقامی ریاض الحسن عامر صاحب، ڈاکٹر برکت اللہ صاحب ،ناندیڑ شعبہ دعوت کے سیکریٹری نواب علی خان صاحب، مجید خان صاحب کے علاوہ شعبہ میڈیا سے رئیس خان، عبدالسلیم، موجود تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .