ہندو مسلم
-
مذہب کی بنیاد پر تشدد اور امتیاز، افسوسناک اور ناقابل قبول: مولانا سید ارشد مدنی
حوزہ/ صدر جمعیۃ علماء ہند نے کہا کہ مذہب انسانیت، رواداری، محبت اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہے، لہٰذا نفرت اور تشدد پھیلانے والے اپنے مذہب کے سچے پیروکار نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سیکولر لوگ ابھی نہ جاگے تو ملک میں فرقہ واریت کی شدت بڑھ جائے گی، جو کہ انتہائی خطرناک ہے۔
-
آخر کسے دہشت گرد کہیں کسے نہیں؟
حوزہ/ ہندوتوا دہشت گردی کی اصطلاح پر تو بی جے پی اور آر ایس ایس کو سخت اعتراض رہا ہے، اسی بناپر انہوں نے کانگریس کے خلاف ہندوئوں کو مشتعل کر کے متحد کیا اور کہا کہ ہندوستان میں ہندوتوا دہشت گردی نام کی کوئی چیز نہیں ہے، لیکن یرقانی اور زعفرانی تنظیموں نے جس طرح ہندوستان میں اقلیتوں پر مظالم ڈھائے ہیں اس کی نظیر ماضی میں نہیں ملے گی۔
-
وقف ترمیمی بل اور مسلمانوں کا ردعمل
حوزہ/ہندوستان میں مسلمانوں کی سیاسی اور سماجی پسماندگی عروج پر ہے، ان کے وقار پر چوطرفہ حملے ہو رہے ہیں۔ مذہبی تشخص خطرے میں ہے ۔ان کے اقتصادی بائیکاٹ کی اپیلیں سرکاری سطح پر کی جارہی ہیں ۔ہجومی تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔حتیٰ کہ حالات اس قدر بدتر کردئیے گئے ہیں جو ناقابل بیان ہیں۔
-
ہندو مسلم اتحاد کی مثال بھی ہے امروہا کا محرم
حوزہ/ امروہا کا محرم جن امور کے لئے انفرادی حیثیت رکھتا ہے ان میں ہندؤں کی امام حسین سے عقیدت خاص طور سے قابل ذکرہے۔ مسلم عقیدت مندوں کی طرح ہندو مرد و خواتین بھی شہیدان کربلا سے اپنی دلی محبت، عقیدت اور احترام کا اظہار کرتی ہیں۔
-
نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر عبدالغفور راشد؛
ہندوستانی پارلیمنٹ میں قرآن مجید،اسلام اور پیغمبر اسلام کے حوالے سے گفتگو درس ہے
حوزہ/ ہندوستانی پارلیمنٹ سے قرآن مجید کے حوالے سے اٹھنے والی آواز اسلام کے حقانیت کا ثبوت ہونے کے ساتھ یہ دلیل بھی ہے کہ اللہ کے کلام میں امن، ترقی اور سلامتی کا راستہ موجود ہے۔ اس سے صرف اسلام کے پیروکار ہی نہیں، پورا عالم بشریت استفادہ کر سکتا ہے
-
گجرات یونیورسٹی میں نماز پڑھنے پر غیر ملکی مسلم طلبہ پر تشدد، ۴ زخمی
حوزہ/ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ گجرات یونیورسٹی کا ریکٹر بھی سوتے ہوئے پکڑا گیا ہے، طلباء کو سب کی موجودگی میں بے دردی سے پیٹا گیا، اطلاع کے بعد پولیس نے پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
-
ہندوستان ’دارالامن‘ ہے ’دارالحرب ‘ نہیں
حوزہ/ ہندوستان کا مسلمان ہندوستان کو’دارالامن‘ سمجھتا ہے۔اس لئے کسی ایک فتوے کی بنیادپر تمام مسلمانوں کو مشکوک قرار دینا اور درسگاہوں کی مسماری کا مطالبہ کرنا قرین عقل نہیں ہے۔
-
یوپی کے بعد اب ممبئی میں بھی مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلائے گئے
حوزہ/ بلڈوزروں نے بڑی تعداد میں پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ممبئی کے میرا روڈ کے مضافاتی علاقے میں مبینہ 'غیر قانونی' تعمیرات کو منہدم کر دیا ہے۔
-
ممبرا مہاراشٹرا میں بین المذاہب "عظمت فاطمہ زہرا (س)" کے عنوان پر تاریخی کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ ممبئی میں جمہوری اسلامی ایران کے خانہ فرہنگ کے رئیس آقای محمد رضا فاضل نے کہا کہ بی بی کا اسم مبارک اللہ کے نام سے مشتق ہے وہ فاطر ہے اس نے اپنی کنیز خاص کا نام فاطمہ رکھا جس کا نام خدا اپنے نام سے مشتق کرے اس خاتون جنت کے فضائل و کمالات کا کون احصا کر سکتا ہے ۔
-
مذہب سے زیادہ انسانیت کی تبلیغ کی ضرورت ہے، مولانا کلب رشید رضوی
حوزہ/ رام کے نام پر کسی کو مارنے، پیٹنے اور کسی کا گھر جلانے والے رام کے بھکت ہرگز نہیں ہو سکتے ہیں۔ خواہ ایسا کرنے والا شخص رام کو ماننے والا کہے کیونکہ وہ رام کو ماننے والا تو ہو سکتا ہے لیکن رام کی ماننے والا نہیں ہو سکتا۔
-
ہندوستان میں مسلمانوں کا حال اور مستقبل
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے ہندوستان کے موجودہ حالات ، خاص طور پر اقلیتی فرقوں پر ظلم و زیادتی اور تشدد وہراسانی کے واقعات و حادثات میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے ایک تحریر لکھی ہے۔
-
ہندوستانی پارلیمنٹ میں مسلم رکن پارلیمان کی توہین نفرت کی انتہا ہے، مولانا ارشد مدنی
حوزہ/ جمعیت علماء ہند کے صدر نے کہا کہ یہ جو کچھ ہوا اسے دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف یہ نفرت کی انتہا ہے جو اب جمہوریت کے ایوان تک جا پہنچی ہے۔
-
ہندوستانی اسکول میں بچے بھی فرقہ پرستی کا شکار
حوزہ/ خاتون ٹیچر نے مسلم بچے کو کلاس میں دوسرے بچوں سے تھپڑ مروایا۔
-
گڑگاؤں میں ہندوؤں کی مہاپنچائت، مسلمانوں کے ساتھ معاشی اور سماجی بائیکاٹ کی اپیل
حوزہ/ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی سے ملحقہ گڑگاؤں کے تقریباً 100 گاؤں کے ہندوؤں نے ایک مہاپنچایت کا اہتمام کیا جس میں مسلمانوں کے معاشی اور سماجی بائیکاٹ کی اپیل کی گئی، مہاپنچایت نے مسلمانوں کو کرائے پر مکان یا دکانیں دینے سے منع کیا ہے۔
-
ہندوستان میں جامع مسجد پر دہشت گردوں کا حملہ، مولانا کا گلا کاٹ کر قتل
حوزہ/ ہندوستان کی ریاست ہریانہ کے قصبہ نوح میں پیر کے روز فرقہ وارانہ تشدد کے درمیان، بھگوا دہشت گردوں نے گڑگاؤں شہر کے سیکٹر 57 میں ایک مسجد پر حملہ کر کے اسے نذر آتش کر دیا اور مسجد کے امام کا گلا کاٹکر قتل کر دیا۔
-
ہندو انتہا پسند تنظیمیں گجرات کا ماحول خراب کر رہی ہیں
حوزہ/ 30 جون کو کچھ کے موندرا قصبے میں واقع ایک پرائیویٹ اسکول کے طلبہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
-
گجرات میں انتظامیہ کی جانب سے درگاہ توڑے جانے کے خلاف احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں تصادم کے دوران ایک شخص کی موت
حوزہ/ گجرات کے جوناگڑھ ضلع میں ایک درگاہ کو مسمار کرنے پر مقامی لوگوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص کی موت اور 174 افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔
-
ہندوستان میں سدرشن ٹی وی چینل کے صحافی پھر قابو سے باہر، اب مساجد گرانے کا جنون
حوزہ/ ہندوستان میں نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ پروگراموں کے لیے بدنام سدرشن ٹی وی چینل کے صحافی ’’سریش چوہانکے‘‘ نے ایک بار پھر نفرت انگیز بیانات دئے ہیں، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر لوگوں میں شدید ناراضگی ہے۔
-
اتراکھنڈ میں مسلم تاجروں کو 15 جون تک اپنی دکانیں خالی کرنے کی دھمکی
حوزہ/ مسلمان تاجروں کو 15 جون تک دکانیں خالی کرنے کی دھمکی دینے والے پوسٹر ہندوستان کے اتراکھنڈ کے شہر اُتر کاشی میں گزشتہ ماہ اقلیتی برادری کے ایک شخص سمیت دو نوجوانوں کے ذریعہ 14 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کی کوشش پر جاری کشیدگی کے درمیان سامنے آئے ہیں۔
-
نفرت کے فروغ میں بالی وڈ کا کردار
حوزہ/ فلم ’’دی کیرالا اسٹوری‘‘ ہندولڑکیوں کے جبری تبدیل مذہب اور پھر ان لڑکیوں کو دہشت گرد تنظیموں میں بھرتی کروانے کے موضوع پر بنی ہے ۔ظاہر ہے یہ ایک پروپیگنڈہ فلم ہے لیکن ایسی فلموں کو سینسر بورڈ پاس کیسے کردیتاہے ،یہ بڑا سوال ہے ؟
-
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن:
خرمنِ امن کو خاکستر بنانے کے لئے ’’دی کیرلا اسٹوری‘‘نامی ایک اور آتشیں چنگاری
حوزہ/ مولانا علی حیدر فرشتہ نے کہا کہ ’’ دی کیرلا اسٹوری‘‘(The Kerala Story)نامی ایک اور اشتعال انگیز آتشیں چنگاری کو ہوا دی جا رہی ہے۔ جو نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو بدنام کرنے، ان کے خلاف نفرت کا زہر پھیلانے کے لئے آر ایس ایس RSSکے مذموم ایجنڈے کے تحت تیار کی گئی ہے۔
-
ہندوستان کی ریاست بہار میں ہندوں اور مسلمانوں کے مابین تصادم سے حالات کشیدہ، 16 سالہ لڑکا ہلاک و 6 افراد زخمی
حوزہ/ ہندوستان کی ریاست بہار کے ضلع نالندہ میں ایک 16 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا جبکہ تین افراد بشمول دو پولیس والے زخمی ہوئے۔ ضلع روہتاس کے سہسرام ٹاؤن میں بم دھماکہ میں 6افراد زخمی ہوئے۔
-
امریکہ میں مساجد کے سامنے مسلم مخالف اور نفرت انگیز پیغامات والے ٹرکوں پر مسلمانوں میں غصہ
حوزہ/ امریکی ریاست نیو جرسی میں کم از کم تین اسلامی مراکز اور مساجد کے سامنے مسلم مخالف نعروں اور بل بورڈز والے ٹرک کھڑے کیے جانے کے بعد لوگوں نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔
-
پولیس کے نوٹس کے بعد بھی نرسمہانند دھرم سنسد کے انعقاد پر بضد
حوزہ/ اتر پردیش کی غازی آباد پولیس نے ہندوتوا رہنما اور شہر کے داسنا دیوی مندر کے پجاری یتی نرسمہانند کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 دسمبر کو 'دھرم سنسد' اور اس کی تیاری کی میٹنگ نہ کرنے کی ہدایت دی ہے، جس کے لیے انہوں نے اجازت نہیں لی ہے۔
-
ہند ایران کے گہرے تعلقات زمانہ قدیم سے قائم ہیں، ڈاکٹر محمد علی ربانی
حوزہ/ دہلی میں ایرانی سفارت خانے کے کلچرل کونسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی نے کشمیر۔ہند ایران رشتوں پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر محفوظ اور امن کی جگہ ہے، ہندوستان اور ایران کے درمیان زمانہ قدیم سے ہی مضبوط رشتے قائم ہیں۔
-
صرف مسلمانوں کی نہیں بلکہ دیگر قوموں کی فکر بھی کرنا چاہئے، شیعہ علماء اسمبلی انڈیا
حوزہ/ کانفرنس سے مقررین کا کہنا تھا کہ اسلامی اور قرآنی تعلیمات میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ نہ صرف امت مسلمہ بلکہ دیگر قوموں کو بھی اس بحرانی دور میں نجات دے سکتی ہے۔
-
ہندو مسلم بھائی چارے کی عظیم مثال، ہندو نے مسلم اور مسلم نے ہندو کو گردے دے کر جان بچائی
حوزہ/ میرٹھ کے ہسپتال میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کے ذریعے ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال قائم کی گئی۔ ایک دوسرے کی جان بچانے کے لیے دونوں خاندانوں کے لوگ اپنا مذہب بھول کر آگے آئے اور ڈاکٹروں کی مدد سے گردے کی پیوند کاری کی گئی۔
-
اتر پردیش میں مدارس کا سروے؛ علی گڑھ میں غیر قانونی طور پر 103 مدارس چل رہے ہیں
حوزہ/ حکومت کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر چلنے والے مدارس کی چھان بین کے لیے سروے کا کام کیا گیا ہے، ضلع میں 103 مدارس غیر قانونی طور پر چل رہے ہیں۔
-
گجرات میں پولیس نے عدالت لے جانے کے بجائے سرعام مسلمانوں کو ڈنڈوں سے مارا
ہندوستان کی ریاست گجرات کے ایک گاؤں میں پتھراؤ کے الزام میں عدالت لے جانے کے بجائے پولیس کے ذریعہ سرعام مسلمانوں کو ڈنڈوں سےمارا۔
-
متحدہ عرب امارات میں ہندوؤں کے سب سے بڑے مندر کا افتتاح
حوزہ/ دبئی میں ہندوؤں کی پہلی عبادت گاہ کے افتتاح پر لوگوں کے مختلف مثبت اور منفی ردعمل سامنے آئے ہیں۔