۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کل ہند شیعہ علماء و ذاکرین بورڈ

حوزہ/حیدرآباد میں کل ہند شیعہ علماء و ذاکرین بورڈ کے قیام اور تشکیل نو پر گلپوشی و تہنیتی تقریب کا اہتمام بمقام کوہ مولا علی عاشور خانہ باغ زہراؑ میں انجام پایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں کل ہند شیعہ علماء و ذاکرین بورڈ کے قیام اور تشکیل نو پر گلپوشی و تہنیتی تقریب کا اہتمام بمقام کوہ مولا علی عاشور خانہ باغ زہراؑ میں انجام پایا۔

جس کا آغاز شہزادی کونینؑ کی شان میں قصیدہ خوانی سے ہوا جس میں جناب محمد زیدی نوحہ خواں گروہ کاظمؑی، عالی جناب شہریار والاجاہی صدر سیرت ثانی زہرؑا کمیٹی، نے بارگاہ سید عالمیان میں قصیدہ خوانی کے ذریعہ نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد جناب علی جان صدر انجمن حیدریہ الہند، نے بارگاہ شہزادی کونیؑن میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

بعدہ حجۃ الاسلام مولانا سید ظفریاب حیدر (صدر کل ہند شیعہ علماء و ذاکرین بورڈ) نےخطاب کیا اور فضائل سیدہ عالمیانؑ بیان فرمایا اور سب کے لئے دعا کی۔

تقریر کے بعد حجۃ الاسلام مولانا سید ظفریاب حیدر(صدرکل ہند شیعہ علماء و ذاکرین بورڈ) کی خدمت میں و بورڈ کے تمام عہدہ داران کو حیدرآباد دکن کے تمام ماتمی انجمن و گروہ کے صدر اور نائب صدر اور معتمدین و نوحہ خوان کی جانب سے گل پوشی کی گئی۔ 

اراکین علماء و ذاکرین بورڈ:

حجۃ الاسلام مولانا سید ظفریاب حیدر (صدر کل ہند شیعہ علماءوذاکرین بورڈ) 

حجۃ الاسلام مولانا سید جلال حیدر زیدی (جنرل سیکریٹری کل ہند شیعہ علماء و ذاکرین بورڈ )

 حجة الاسلام مولانا مرزا عسکری علی خان (نائب صدر کل ہند شیعہ علماءوذاکرین بورڈ ) 

ذاکر معصومین عالیجناب مولانا میر حسین علی رضوی (نائب صدر کل ہند شیعہ علماءوذاکرین بورڈ )

حجت الاسلام  مولانا سید شان حیدر زیدی ( سیکریٹری و خازن کل ہند شیعہ علماءوذاکرین بورڈ ) 

گل پوشی کرنے والے تمام حاضرین:  

عالی جناب میر شجاعت علی عابدی،عالیجناب سید نوازالدین، عالیجناب نجف علی شوکت، عالیجناب ایس ڈی ایچ پرویز، عالیجناب سید محمد رضا زیدی، عالیجناب علی جان، عالیجناب سید حیدر رضا حسین نقوی، سید طالب حسین، عالیجناب حسن علی، عالیجناب سید مشتاق حسین، عالیجناب پرویز حسین، عالیجناب سید قربان حسین عابدی،عالیجناب سید رضا علی عابدی، عالیجناب محمد ابرار، عالیجناب آغا ولایت نے گل پوشی کی۔

آخر میں تہنیتی تقریب میں موجود تمام ماتمی انجمن و گروہ کے صدر اور نائب صدر و معتمدین و نوحہ خوانان نے بورڈ کے قیام پر مبارکباد و تہنیت پیش کی اور اپنی تائید اور نیک خواہشات کا اظہار فرمایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .