۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
میر صابر علی زوار

حوزہ/ میر صابر علی زوّار ہر دل عزیز شخصیت تھے، بچے نوجوان اور بزرگ سبھی بپنہا محبت کے ساتھ برسوں سے آپ سے جڑے ہوئے تھے، ان کے تمام لوگوں سے اتنے اچھے تعلقات کی بنیاد میر صابر علی کا اخلاق تھا جس نے انہیں ہر دل عزیز بنا دیا تھا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ خبر نہایت ہی افسوس کے ساتھ پڑھی جائیں گی کہ بانی و سکریٹری انجمن معصومین میر صابر علی زوار کا انتقال ہو گیا ہے۔

جب بھی حیدرآباد میں مجلس کی آواز سنائی دیگی تو ہر مومن کی آنکھ نم ہوجاے گی کوینکہ ہر دل عزیز جناب صابر علی زوّار کی یاد آیگی اور جب بھی عزاداری کی تاریخ رقم کی جائے گی تو اس کے اوراق میں یہ ضرور لکھا جاےگا کہ شاید اب کوئی دوسرا میر صابر علی زوّار کے جیسا پیدا نہ ہو کوینکہ ان کی خدمات پر اگر ایک کتاب لکھی جاے تو کم ہے بالخصوص میر صابر علی زوّار کی عزائی خدمات، آپ نے اپنی درد بھری آواز میں نوحہ خوانی کے ذریعہ پچھلے 55برس کے قریب غم سید الشہدا کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

 میر صابر علی زوّار ہر دل عزیز شخصیت تھے، بچے نوجوان اور بزرگ سبھی بپنہا محبت کے ساتھ برسوں سے آپ سے جڑے ہوئے تھے ان کے تمام لوگوں سے اتنے اچھے تعلقات کی بنیاد میر صابر علی کا اخلاق تھا جس نے انہیں ہر دل عزیز بنا دیا تھا۔ 

آپ صاحب بیاض نوحہ خوان، انجمن معصومین کے بانی اور سکریٹری تھے آپ نے عاشور خانہ اور مسجد معصومین کی بنیاد رکھی اور برسوں سے اسکی متولی کے فرائض انجام دیے ۔آپ نے سو سے زیادہ  کتابوں  کو  شایع کرواکر علمی خدمات  بھی انجام دی۔ اس کے علاوہ آپ نے نوحہ خوانی کے میدان میں ہزاروں شاگردں کی تربیت کی اور قوم کےتمام مسائل کے حل و فصل میں پیش پیش رہے۔ افسوس کہ ایسی نایاب اور ہرمومن کی عزیز شخصیت سولہ رجب المرجب ١۴۴١ہجری کو انتقال کرگئی مگر وفات کیلئے آپ کو شب جمعہ اور ۱۶ رجب کی تاریخ  نصیب ہوئی اس سے یہ تومعلوم ہوا کہ جتنا جناب  میر صابر علی مولا کو چاہتے تھے مولا نے اس تاریخ کو  اپنے پاس بلا کے بتا دیا کہ ہم بھی اپنے چاہنے والوں کو چاہتے ہیں ۔۔۔اور پھر اتنی مصروفیت کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں مومنین کا نماز جنازہ میں رہنا بشک وہ مولا کےسچے عزادار تھے۔

کل ہند شیعہ علماء و ذاکرین بورڈ کا تعزیتی بیان 

ہم تمام علماء وذاکرین بورڈ اس سانحہ سے سخت رنجیدہ ہیں اور تمام مومنین حیدرآباد بالخصوص مرحوم کے  خاندان ،فرزندان اور برادران کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں اور خداوندعالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ بحق محمد و آل محمد کے صدقہ میں خدا مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔۔جوار معصومین میں جگہ عنایت فرمائیں ۔اور امام حسین و ان کے انصار کے ساتھ  محشور فرمائے۔ 

کل ہند شیعہ علماء و ذاکرین بورڈ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .