حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا رکن ریاستی وقف بورڈ تلنگانہ و صدر کل ہند مجلس شیعہ علماء و ذاکرین نے صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ محمد سلیم سے سکریٹریٹ میں جدید تعمیر کیلئے کی گئی انہدامی کاروائی کے دوران شہید کی گئی مساجد کی اسی مقام پر تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے بطور احتجاج اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔
بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وقف بورڈ کی ذمہ داری ہیکہ وہ ریاست کے تمام مساجد عاشور خانوں کا تحفظ کرے۔
صدر کل ہند مجلس شیعہ علماء و ذاکرین نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے ہمیشہ میٹنگس کا انعقاد عمل میں آتا ہے لیکن نتائج لاحاصل رہتے ہیں۔
انہوں نے اپنے مطالبہ میں کہا کہ اس سے پہلے بھی جو نرائن پیٹ پر عاشورخانہ امام حسین علیہ السلام کو منہدم کر کے روڈ میں تبدیل کردیا گیا ہے وہاں پر کا عاشور خانہ بھی اسی مقام پر بنایا جائے۔
انہوں نے صدرنشین بورڈ سے مزید مطالبہ میں کہا کہ وہ سکریٹریٹ میں شہید کی گئی مساجد کے ذمہ داروں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائے مسائل کی عدم تکمیل کی وجہ سے میں میٹنگ کو احتجاجی طور پر بائیکاٹ کرتا ہوں۔