حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جشن مولود کعبہ شریعت کدہ بر مکان سرکار سلطان العلماء مولانا سید رضا آغا مرحوم و مغفور منجانب خانوادہ سید حسین آغا صدر شیعہ ایسوسیشن، حیدرآباد۔ اس جشن میں شہر حیدرآباد کے شعرائے کرام نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا جس کا اختتام غالب عصر میر ابراہیم علی حامی پر ہوا بعدہ حجت الاسلام و المسلمین مولانا ڈاکٹر سید حیدرآقا نے فضائل امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کو بیان کیا اور شہزادی فاطمہ بنت اسد کے فضائل کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ خدا جس در کو بند کر دیتا ہے اسے کوئی کھول نہیں سکتا اور اور جسے کھول دیتا اسے کوئی بند نہیں کر سکتا۔ مومنین نے بانی جشن اور اراکین جشن کا شکریہ ادا کیا ۔ تمام مومنین ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے۔
News ID: 359835
9 مارچ 2020 - 14:28
- پرنٹ
حوزہ/جشن مولود کعبہ شریعت کدہ بر مکان سرکار سلطان العلماء مولانا سید رضا آغا مرحوم و مغفور منجانب خانوادہ سید حسین آغا صدر شیعہ ایسوسیشن، حیدرآباد۔ اس جشن میں شہر حیدرآباد کے شعرائے کرام نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔