۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جشن امام علی نقوی

حوزہ/ یوم ولادت امام علی النقی علیہ السلام کے پر مسرت موقع پر شہر حیدر آباد میں پورے جوش و خروش عموما تمام مومنین نے بالخصوص " انجمن نقوی سادات " نے  قدیم مرکز " ادارہ عالیہ جامعہ علوم حیدری " میں  جشن کا اہتمام کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوم ولادت امام علی النقی علیہ السلام کے پر مسرت موقع پر شہر حیدر آباد میں پورے جوش و خروش عموما تمام مومنین نے بالخصوص " انجمن نقوی سادات " نے  قدیم مرکز " ادارہ عالیہ جامعہ علوم حیدری " میں  جشن کا اہتمام کیا۔

شہر حیدرآباد کی یہ خصوصیت رہی ہے کہ ماہ رجب میں تمام ائمہ علیہم السلام کی ولادت پر " کونڈوں " کی نذر کا اہتمام کیا جاتا ہے اور مومنین کی دعوت ہوتی ہے ۔

جامعہ علوم حیدری میں " نقوی سادات " کی جانب سے جشن ولادت با سعادت حضرت امام علی النقی علیہ السلام منعقد ہوا جس میں  لسان الملت علامہ اعجاز فرخ نے خطاب کیا اور امام علی نقی علیہ السلام کے فضائل پر سیر حاصل گفتگو کیا ۔ اس کے بعد قصیدہ خوان حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا اور شعرائے کرام نے۔ 

جسمیں مصرع طرح دیا گیا تھا :

"معطر ہے محفل ثنائے نقی سے" 
"ہے سرحد واجب میں بھی امکان نقی کا " 

نظامت کے فرائض  جناب محسن کمال صاحب نے انجام دیا اور مقطع محفل کے طور پر غالب عصر جناب شاعر بزرگ جناب ابراہیم علی حامی نے اپنے مخصوص انداز میں مدحت سرائی کی اور تمام مومنین و مومنات اور محبان حیدر کرار کے حق میں دعائیں کیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .