پیر 10 اگست 2020 - 12:43
جنوبی افریقہ،جامعۃالمصطفی العالمیہ کے طلباء کی جانب سے عید غدیر پر جشن کا اہتمام+تصاویر

حوزہ/ جنوبی افریقہ کے جامعہ المصطفے میں جشن غدیر کے پروگرام سے جامعہ کے ڈائریکٹر حجت‌الاسلام والمسلمین مرتضی آقا محمدی، جامعہ کے استاد حجت‌الاسلام والمسلمین سید عارف رضائی اور بعض طلباء نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق،جنوبی افریقہ کے جامعہ المصطفے میں جشن غدیر کے پروگرام سے جامعہ کے ڈائریکٹر حجت‌الاسلام والمسلمین مرتضی آقا محمدی، جامعہ کے استاد حجت‌الاسلام والمسلمین سیدعارف رضائی اور بعض طلباء نے خطاب کیا۔

عید غدیر کے جشن میں جامعة المصطفی کے طلبا اور اساتذہ شریک تھے، اختتام پر پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ اس موقع پر طلبا کے درمیان فٹبال میچ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

پروگرام میں اکثر ہاسٹل کے طلبا شریک تھے جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایس اوپیز پر سختی سے عمل در آمد کیا گیا اور ماسک کے ساتھ سوشل ڈیسٹنسنگ کا بھی لحاظ رکھا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha