۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جاپان میں امام حسینؑ اور ان کے باوفا ساتھیوں کی عزاداری

حوزہ / ماه محرم الحرام میں جاپان میں امام حسینؑ اور ان کے باوفا ساتھیوں کی عزاداری اور مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔اس مجلس عزا سے حجۃ الاسلام و المسلمین علم الھدیٰ نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں امام حسینؑ اور ان کے باوفا ساتھیوں کی عزاداری اور مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ اس مجلس عزا اور عزاداری کا اہتمام جاپان میں ایرانی کلچرل سینٹر نے کیا تھا۔
عزاداری اور مجلس عزا کا یہ پروگرام نماز مغرب و عشاء کے بعد شروع ہوا اور اس میں جاپان میں مقیم ایرانیوں اور محبان اہلبیتؑ نے شرکت کی۔
ایران کے نامور عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین علم الھدیٰ نے اس مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: مجلس عزا اور عزاداریٔ سید الشہداء کے انعقاد میں خلوص نیت ہونا چاہئے۔
واضح رہے کہ عزاداریٔ سید الشہداء کے اس پروگرام میں زیارت عاشوراء بھی پڑھی گئی اور فضائل امام حسینؑ بیان کئے گئے۔
یاد رہے کہ جاپان میں ایرانی کلچرل سینٹر کے زیرِ اہتمام عزاداریٔ سید الشہداء کا یہ پروگرام ۱۰ دن جاری رہے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .