حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یونیورسٹی آف ریلیجنز اینڈ ڈینومینیشنز میں "جاپانی ثقافت و تہذیب اور ایران و جاپان کے ثقافتی اشتراکات" کے عنوان سے ایک علمی نشست منعقد کی گئی۔ اس نشست میں ماہرینِ ثقافت، اساتذہ اور محققین نے شرکت کی اور ایران و جاپان کے درمیان تاریخی و ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال کیا۔
نشست کے دوران مقررین نے دونوں ممالک کی تہذیبی روایات، مشترکہ اقدار اور فکری و دینی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ایران اور جاپان کے درمیان تاریخی تعلقات، ادبی اثرات، اور دونوں اقوام کے درمیان ثقافتی سفارت کاری کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔
یہ نشست ایران اور جاپان کے درمیان علمی و ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے سلسلے کی ایک کڑی سمجھی جا رہی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
آپ کا تبصرہ