۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سبا بابائی

حوزہ/ جاپان سے ہجرت کرکے دین اسلام کو قبول کرنے والی عظیم خاتون سبا بابائی اور ان شہید بیٹے محمد بابائی کی یاد میں عظیم الشان تقریب بعنوان "مہاجر سرزمین آفتاب"تہران میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جاپان سے ہجرت کرکے دین اسلام کو قبول کرنے والی عظیم خاتون سبا بابائی اور ان شہید بیٹے محمد بابائی کی یاد میں عظیم الشان تقریب بعنوان "مہاجر سرزمین آفتاب" تہران میں منعقد ہوئی۔

یاد رہے کہ سبا بابائی نے دین اسلام کی صداقت کو قبول کرتے ہوئے مکتب اہل بیت کے عشق میں انقلاب اسلامی کی جدوجہد میں حصہ لیا اور جاپان میں انقلاب اسلامی کی ثقافتی سفیر کہلائیں۔

تصاویر دیکھیں: جاپان سے ہجرت کرکے دین اسلام کو قبول کرنے والی عظیم خاتون سبا بابائی اور ان شہید بیٹے محمد بابائی کی یاد میں تہران میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد

تقریب میں کتاب مہاجر سرزمین آفتاب کے مصنف آقای حسام اور سبا بابائی کی بیٹی بلقیس بابائی کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ائ کی کتاب مہاجر سرزمین آفتاب پر تقریظ کی رونمائی ہوئی۔اس موقع پر علماء کرام خانوادہ شہداء اور ایران و دنیا پھر سے آئی ہوئی شخصیات تقریب میں شریک ہوئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سبا بابائی وہ خاتون ہیں جن کی زندگی راہ حق کی تلاش اور حق کی راہ میں قربانیوں سے عبارت ہے۔

انہوں نے اپنے آبائی مذہب بدہ مت کو ترک کرتے ہوئے دین اسلام کو قبول کیا اپنے آبائی مذہب کی طرح اپنے آبائی وطن جاپان کو چھوڑا اور پھر انقلاب اسلامی اور نہضت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ سے والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے حسینیت کی راہ میں اپنا بیٹا قربان کر دیا۔وہ راہ کربلا کی راہی تھیں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ائ کے نام اپنے خط میں جہاں رہبر مسلمین سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا وہاں خواہش ظاہر کی کہ میرے وطن جاپان میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے ایسی لائبریری قائم کی جائے جس کے برابر میں مسجد ہو جو اھل جاپان دین اسلام اور مکتب اہلبیت کی صداقت کو سمجھائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .