حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کتاب 'خاتون و قوماندان' ( خاتون اور کمانڈر) پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی تقریظ،جسکا مکمل متن اس طرح ہے
بسمہ تعالی
اللہ کا سلام ہو مخلص و فداکار مجاہد، عزیز شہید علی رصا توسلی اور ان کی بے لوث، صابرہ و فرزانہ زوجہ محترمہ ام البنین پر۔
افغان مہاجرین سے متعلق واقعات و حالات جو اس کتاب میں مرقوم ہیں کسی اور ذریعے سے جس پر اس قدر یقین و اطمینان کیا جا سکے میرے علم میں نہیں آئے۔ ان میں کچھ واقعی بڑے غم انگیز ہیں، لیکن دوسری طرف 'فاطمیون' کی مجاہدانہ کارکردگی ان کے لئے اور تمام افغانوں کے لئے باعث افتخار ہے۔
جنوری 2023
-صفحہ مقابل کی تحریر بڑی پرکشش اور اثر انگیز ہے۔
واضح رہے کہ عظیم خواتین کی اورل ہسٹری یا زبانی تاریخ کی کتاب ہے جو 'فاطمیون فورس' کے کمانڈر شہید علی رضا توسلی (ابو حامد) کی اہلیہ ام البنین حسینی کی زندگی کی روایت پر مبنی ہے، تصنیف مریم قربان زادہ