۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
کتاب

حوزہ/ دفاع حرم کے دوران شہید ہونے والے شہید مصطفی صدر زادہ کی سوانح حیات اور رضاکار فورس میں ان کے حالات زندگي بیان کرنے والی کتاب "سرباز روز نھم" (نویں دن کا سپاہی) پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای کی تقریظ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دفاع حرم کے دوران شہید ہونے والے شہید مصطفی صدر زادہ کی سوانح حیات اور رضاکار فورس میں ان کے حالات زندگي بیان کرنے والی کتاب "سرباز روز نھم" (نویں دن کا سپاہی) پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای کی تقریظ حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالی

اس کتاب سے پہلے بھی میں نے شہید صدر زادہ کے حالات زندگي کے بارے میں ایک کتاب پڑھی ہے لیکن اس شہید عزیز کی محبوب اور کثیر الجہتی شخصیت کے پہلو اس کتاب میں زیادہ تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔ بلاشبہ یہ ممتاز اور نمایاں شخصیت آج اور کل کے نوجوانوں کے لیے ایک آئيڈیل ہے۔ مضبوط ارادہ، عمیق ادراک، ایثار کا جذبہ، شجاعت، نہ تھکنے کا حوصلہ، ادب، محبت و اخلاص سے لبریز دل اور ایسی ہی دوسری نمایاں خصوصیات، انقلاب کی دوسری اور تیسری نسل کے اس ایثار پیشہ اور انقلابی نوجوان کی شخصیت کے کچھ پہلو ہیں۔ مجھے اس کتاب کو پڑھ کر رشک آيا۔ گلدستے کے یہ سب سے نمایاں پھول کس بلندی پر پہنچے اور میں اور میرے جیسے لوگ اس راہ میں، کیچڑ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ خدا کا درود و سلام ہو شہید مصطفی صدر زادہ، ان کی صابر اہلیہ اور ان کے ایثار پیشہ والدین پر۔

مارچ 2023

تبصرہ ارسال

You are replying to: .