۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
شیخ غلام نبی کریمی

حوزہ/ شہید سلیمانی اور فخری زادہ رہبر معظم کا دست راست اور اسلام کے عظیم خدمت گذار تھے۔ اس مجاہد کو شہید کرنے کے ایک سال بعد ایک ایٹمی سائنسدان آقای محسن فخری زادہ کو بھی شہید کر دیا۔دشمنان اسلام خصوصا امریکہ و اسرائیل ہمارے بڑی شخصیات کو چن چن کر قتل کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ سینو خپلو بلتستان پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام نبی کریمی نے جمعہ کے خطبے میں حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال دشمنوں نے ایک بہت بڑے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی اور فخری زادہ رہبر معظم کا دست راست اور اسلام کے عظیم خدمت گذار تھے۔ اس مجاہد کو شہید کرنے کے ایک سال بعد ایک ایٹمی سائنسدان آقای محسن فخری زادہ کو بھی شہید کر دیا۔دشمنان اسلام خصوصا امریکہ و اسرائیل ہمارے بڑی شخصیات کو چن چن کر قتل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دین میں دو چیزیں ہیں۔ ایک خدا کے دوستوں سے محبت دوسرا دشمن خدا سے نفرت یعنی ہمیں چاہیے کہ خدا کے دوستوں سے دوستی کریں، ان سے محبت کریں۔ اور دشمن خدا سے نفرت اور بیزاری کا اعلان کریں۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ امریکہ و اسرائیل دشمن خدا ہیں ہیں ہم ان سے اظہار برائت کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .