۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پاکستان میں طلاب کی عمامہ گزاری و تقریب اہداء اسناد

حوزہ/ پاکستان میں مدرسہ جامعہ قبازردیہ سکردو کے فارغ التحصیلان طلاب کے اعزاز میں عظیم الشان الوداعی تقریب و محفل عمامہ گزاری کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعہ قبازردیہ زیراہتمام محمدیہ ٹرسٹ پاکستان سے فارغ التحصیلان طلاب کے اعزاز میں عظیم الشان الوداعی تقریب محفل عمامہ گزاری کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی ناظم الامور محمدیہ ٹرسٹ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہادی الموسوی جبکہ صدر محفل حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ یوسف کریمی تھے۔ محفل میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد حسین الحسینی ، شیخ ذوالفقار علی انصاری ، شیخ رضا مظفری ،شیخ حسن حکیمی ، مولانا محمد تقی تقوی اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی. محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید مصطفی موسوی نے فارغ التحصیل طلاب ، اساتید کرام اور مسؤلین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے علم کے ساتھ عمل کرنے کی تاکید اور کہا کہ انسان کے لیے سب سے بڑا جہاد نفس کے ساتھ جہاد کرنا ہے۔

محفل کے مہمان خصوصی حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہادی الموسوی نے محمدیہ ٹرسٹ کے زمہ داران کو خراج عقیدت پیش کیا.ٹرسٹ زیر اہتمام اس وقت گلگت بلتستان میں 14 مدارس اور پانچ دار الایتام ہیں.جس میں سینکڑوں طلاب دینی ومروجہ تعلیم سے مزیین ہورہا ہے .سینکڑوں کی تعداد میں دارالقرآن اس وقت نسل نو کے لیے قرآن وسنت تعلیم سے مستفید ہورہے ہیں. ان تمام مدرس اور امور خیریہ کا بانی مجاہد ملت شیخ حسن مہدی اعلی اللہ مقامہ ہے. اور مرحوم شیخ حسن مہدی ابادی وہ شخصیت ہیں جنہوں میں بلتستان میں مدارس کا جال بچھایا اور عمل میں سب سے آگے تھے اور ایک باتقوی انسان تھے اسی وجہ سے وہ ایک کامیاب انسان قرار پایے۔آج اس کے اس امور خیریہ کو موجودہ سرپرست اعلیٰ شیخ غلام حسین مقدس نے بہترین انداز میں چلا رہے ہیں۔

صدر محفل شیخ یوسف کریمی نے صدراتی خطاب میں آیہ نفر کی تشریخ کرتے ہوئے کہا کہ اس آیت کی شان نزول ہم لوگ ہیں ۔اور علم کے ساتھ عمل نہ تو وہ علم انسان کے لیے نقصان دہ ہے مرحوم شیخ حسن تقوی الہی سے مزین تھے اور معنویت سے سرشار تھے اور طلاب کو زیارت عاشورا اور زیارت جامعہ کے حفظ کرنے کی تلقین کرتے تھے۔

آخر میں محفل میں حضور علماء کرام کے دست مبارک سے اس سال فارغ ہونے والے 16 طلاب کی عمامہ گزاری کی گئی اور اسناد اہداء کیے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .