۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
فیصل آباد، سالانہ حمایتِ مظلومینِ جہاں و آزادی القدس کنونشن کا آغاز

حوزہ/ کنونشن کے دوران تنظیمی احتساب، کارکردگی کا جائزہ، تعلیمی رہنمائی کا سیشن اور نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب عمل میں آئیگا۔ کنونشن میں آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کے یونٹس مسئولین، ممبران، محبین اور سابقین موجود ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے سالانہ حمایتِ مظلومینِ جہاں و آزادی القدس کنونشن امام بارگاہ بوستان زہراؑ منعقد ہو رہا ہے۔ تین روزہ کنونشن کا آغاز دعائے کمیل سے ہو چکا ہے۔

آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کے حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس ڈویژنل کنونشن کے موقع پر جشنِ ابوطالبؑ کی محفل منعقد ہوئی۔ جشن ابوطالبؑ کی محفل سے معروف منقبت خواں سید میر حسن میر منقبت پڑھی۔

واضح رہے کہ ڈویژنل کنونشن اتوار کو اختتام پذیر ہوگا۔ کنونشن کے دوران تنظیمی احتساب، کارکردگی کا جائزہ، تعلیمی رہنمائی کا سیشن اور نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب عمل میں آئیگا۔ کنونشن میں آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کے یونٹس مسئولین، ممبران، محبین اور سابقین موجود ہیں۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .