۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
آئی ایس او پاکستان

حوزہ/ ہم ایک نئے جذبہ و تجدید کے ساتھ امسال ملت کی مضبوطی کیلئے معرفت و بصیرت کے ساتھ اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے مجلس عاملہ کا دوسرا تین روزہ اجلاس بہاولپور میں ہوا۔اجلاس میں ملک بھر کی تمام ڈویژن سے اراکین ِ عاملہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں رکن نظارت نے بھی خصوصی شرکت کی۔بہاولپور کی جامع مسجد میں سالِ رواں فکرِ مہدویت کےمنعقدہ تین روزہ اجلاس میں گزشتہ سہہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ سہہ ماہی کے پروگرامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاسِ عاملہ میں تعلیمی کنونشن، ماہ رمضان کا تربیتی ایجنڈا،23مارچ یومِ پاکستان سمیت سابقہ کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ کے لائحہ عمل اور دیگر تنظیمی امور کو بھی زیر بحث بھی لایا گیا۔

مرکزی صدر زاہد مہدی نے اجلاس کی آخری نشست میں اراکین عاملہ سے اختتامی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے نوجوان ہی قوم و ملت کی امید ہیں جو ایک نئے جذبہ و تجدید کے ساتھ امسال ملت کی مضبوطی کیلئے معرفت و بصیرت کے ساتھ اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ مجلس عاملہ آئی ایس او کا اعلی اختیارتی ادارہ ہے جس کا اجلاس ہر سہہ ماہی پر مجلس عاملہ کے اراکین کے متفقہ فیصلہ پر پاکستان کے کسی بھی مقام پر منعقد کیا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .