حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس او پاکستان کا سالانہ مرکزی کنونشن 23نومبر کو بانی تنظیم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پہ ہوگا ان خیالات کا اظہار امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر جمیل طوری نے لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔
اجلاس میں طے پایا کہ کنونشن کی رابطہ مہم کا آغاز آئندہ ہفتے سے کیا جائے گا رابطہ مہم کے تحت ملک بھر میں فعال اراکین اور سابقین کو کنونشن میں شرکت کیلئے مدعو کیا جائے گا۔
چئیرمین کنو نشن جمیل طوری نے بتایا کہ تین روزہ'' سالانہ رحمتة للعالمین کنونشن"' میں طلبا کے فکر و شعور کی بلندی اور اعلی اخلاق سے مزین رکھنے کیلئے مختلف پروگرامات منظم کئے جا رہے ہیں۔
کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں طلبا سمیت سینئرز سابقین علما شرکت کریں گے، 25 نومبرکنونشن کے آخری روز مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان کیا جائے گا۔
جمیل طوری کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کا مرکزی کنونشن تنظیم کی فعالیت کا آئینہ دار ہونے کے علاوہ اتحاد و وحدت کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ اجلاس میں مرکزی عہدیدران نے شرکت کی۔