۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا 50 واں”جہدمسلسل و عزم نو کنونشن“

حوزہ/ کنونشن کا آغاز شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد مبارک پرامامیہ اسکاوٹس کی سلامی سے ہوگا۔کارکردگی رپورٹس ، اسٹڈی سرکل، قرآن و اہل بیت کانفرنس ، محب کنونشن ، تعلیمی سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا تین روزہ 50 واں ”جہدمسلسل و عزم نو کنونشن“ 5 نومبر سے جامعۃ المصطفٰی پاک عرب سوسائٹی میں شروع ہو رہا ہے ۔کنونشن میں نئے مرکزی صدر کا الیکشن ہوگا ۔ کنونشن کا آغاز شھیدڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد مبارک پرامامیہ اسکاوٹس کی سلامی سے ہوگا۔آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی افتتاحی خطاب بھی کریں گے۔

چیرمین کنونشن زاہد مہدی نے انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ تنظیمی کارکردگی رپورٹس ، اسٹڈی سرکل، قرآن و اہل بیت کانفرنس ، محب کنونشن ،آئی ایس او کا مستقبل ،ماضی کے دریچے سے جبکہ تعلیمی سیمینار بعنوان نوجوان امید پاکستان بھی منعقد ہوگا ۔6 نومبر بروز ہفتہ آئی ایس او کی مرکزی مجلس عمومی نئے میر کاررواں کا انتخاب کرے گی۔ جس کا اعلان اتوار کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 22 مئی 1972ءکو انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور سے تنظیمی سفر کا آغاز کرنے والی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اپنے درخشندہ 50 سال مکمل کر چکی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .