۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آئی ایس او پاکستان سرگودھا ڈویژن کا سالانہ 2 روزہ کنونشن 8،9 جنوری کو ہوگا

حوزہ/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودھا ڈویژن کا سالانہ 2 روزہ کنونشن 8،9 جنوری کو دارالعلوم محمدیہ 19 بلاک سرگودھا میں منعقد ہوگا۔ ۹جنوری کو اسلام اور موجودہ تعلیمی نظام کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرگودھا/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا دو روزہ 45 واں ”جہدمسلسل و عزم نو کنونشن“ 8 جنوری سے امام بارگاہ دارلعلوم محمدیہ 19 بلاک میں شروع ہو رہا ہے ۔کنونشن میں نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب ہوگا ۔

کنونشن کا آغاز شھید تنصیر حیدر کے مرقد پر اسکاوٹس سلامی سے ہوگا۔ کارکردگی رپورٹس، اسٹڈی سرکل جیسے پروگرامات کے ساتھ اسلام اور موجودہ تعلیمی نظام کانفرنس بھی منعقد ہوگی۔

8 جنوری بروز ہفتہ آئی ایس او پاکستان سرگودھا ڈویژن کی مجلس عمومی نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب کرے گی۔ جس کا اعلان اتوار کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 22 مئی 1972ءکو انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور سے تنظیمی سفر کا آغاز کرنے والی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان , سرگودھا ڈویژن میں اپنے درخشندہ 45 سال مکمل کر چکی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .