۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

حوزہ / امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن میڈیا سیل کی جانب سے آئی بی اے گلشن کیمپس میں منعقدہ بے حیائی و عریانیت پر مبنی محفل کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن میڈیا سیل کی جانب سے آئی بی اے گلشن کیمپس میں منعقدہ بے حیائی و عریانیت پر مبنی محفل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ آئی بی اے میں منعقدہ رقص کی محفل کا نوٹس لیں۔

رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن میڈیا سیل کی جانب سے آئی بی اے گلشن کیمپس میں منعقدہ بے حیائی و عریانیت پر مبنی محفل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

اس مذمتی بیانیہ میں آیا ہے کہ اسلام کے نام پر حاصل کئے جانے والے ملک میں تعلیمی اداروں میں اس قسم کی محافل کا انعقاد حکومت سندھ اور آئی بی اے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن محمد حیدر نقوی نے المصطفیٰ ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے آئی بی اے جیسے ادارے میں فحاشی و عریانی پر مبنی رقص و سرور کی محافل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے تمام اہل اسلام کے دلوں کو مجروح کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی معاشرے میں اس قسم کی محافل کا انعقاد کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اس واقعہ کا نوٹس لیں اور اس شرمناک واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کروائی عمل میں لائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .