حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے علاقہ ضلع و تحصیل کوہاٹ لرننگ انٹر کالج کچہ پکہ میں امامیہ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام بتعاون البصیرہ پاکستان "اسلام میں سوشل میڈیا کے استعمال کے اخلاقی اقدار" کے عنوان سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں امامیہ اسٹوڈنس ارگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے کابینہ اراکین، ممبران، سنیئرز، سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور اہلیان علاقہ جوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق سمینار سے چیئرمین البصیرہ پاکستان علامہ ڈاکٹر سید علی عباس نقوی صاحب نے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور زیر نظر موضوع پر تفصیلی خطاب کیا اور دیگر موضوعات، درپیش چیلنجز، حالات حاضرہ پر تفصلی گروپ ڈسکشن بھی کیا گیا۔
آخر میں اسی موضوع کے متعلق سوال و جواب سیشن بھی ہوا جس سے جوانون نے آئندہ بھی ایسے مفید پروگرامز منعقد کرنے کا مطالبہ کیا۔