۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیاسی سیل کا وڈیو لنک اجلاس کا انعقاد

حوزہ / پاکستان کے شہر اسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی صدارت میں اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ وڈیو لنک اجلاس علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی اور سیاسی سیل کے سربراہ علامہ شبیر حسین میثمی کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں مشاورت کے ساتھ بہتر تجاویز پر عملی جامہ پہناتے ہوئے سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں مرکزی سیاسی سیل کے ممبران نے وڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی اور ملک کے قومی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے پر مشاور ت کی گئی۔

اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیاسی سیل کا ورچوئل اجلاس

ایجنڈے کے مطابق سربراہ سیاسی سیل نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی رپورٹ پیش کی۔ جس کے بعد وڈیو لنک پر تمام ممبران نے قومی انتخابات، حلقہ بندیوں اور اُمیدوراں کے ناموں پر غور اور ورکرز کنونشن سمیت متفرق امور پر تجزیے اور تجاویز پیش کیں۔

سیاسی سیل کے اجلاس میں امیدواروں کی کامیابی کے لیے مختلف حکمت عملی پر غور کیا گیا اور مشاورت کے ساتھ بہتر تجاویز کوعملی جامہ پہنانے پر سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان سے دیگر جماعتوں کے ہونے والے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیاسی سیل کا ورچوئل اجلاس

تبصرہ ارسال

You are replying to: .