حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انقلاب اسلامی ایران کی چوالسیویں سالگرہ اور جشن مولود کعبہ کے مناسبت سے یتیم خانہ امام رضا علیہ السلام استرزئی پایان کوہاٹ میں البصیرہ خیبرپختونخوا پاکستان کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں علاقہ بنگش و اورکزئی کے شیعہ و سنی شعراء نے امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مدح میں اور امام خمینی رضوان اللہ علیہ اور انقلاب اسلامی کے موضوع پر بہترین اشعار سے خراج عقیدت پیش کیا۔
پروگرام میں بطور مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری و نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی جناب ڈاکٹر سید ذوالفقار علی شاہ تھے۔
منعقدہ پروگرام میں انقلاب اسلامی کی چوالیسویں سالگرہ کے مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا اور آخر میں تمام شعراء اور مہمانوں کو پشتو زبان کے معروف شاعر حمزہ بابا شینواری کا شرح نہج البلاغہ بھی پیش کیا گیا۔