۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
لیاقت اعوان

حوزہ/ مولانا لیاقت علی اعوان نے کہا: سیرت زینب کبری سلام اللہ علیہا پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی اصلاح کے لیے مدارسِ کی معلمات و طالبات بہترین کردار ادا کرسکتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شعبہ ثقافت و تربیت جامعہ المصطفی پاکستان اور جامعہ سیدہ خدیجہ الکبری (س) پکی شاہ مردان کی طرف سے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ سمینار سےخطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین لیاقت علی اعوان نے کہا: انقلاب اسلامی کے بعد خواتین کو ان کا حقیقی مقام و مرتبہ دیا گیا جبکہ مغرب نے خواتین کے حقوق کے نام پر خود خواتین کا ہی استحصال کیا۔

انہوں نے کہا: انقلاب اسلامی کی کامیابی میں حوزہ علمیہ و علماء کی زحمات کے ساتھ ساتھ خواتین کا بھی بنیادی کردار تھا اور یہ دینی و مذہبی خواتین ہی تھیں جنہوں نے حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایسے جوانوں کی تربیت کی جنہوں نے اسلام اور دین خدا کے نفاذ کی خاطر اپنی جان تک کا نذرانہ پیش کر دیا اور انقلابِ اسلامی کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

اس پروگرام کے آخر میں جامعہ کی طالبات نے مہمان خصوصی جناب حجۃ الاسلام والمسلمین لیاقت علی اعوان سے انعام وصول کئے۔

انقلاب اسلامی کی کامیابی میں مدارس و علماء کے ساتھ خواتین کا بھی بنیادی کردار تھا

قابلِ ذکر ہے کہ اس سمینار سے جامعہ امام خمینی (رہ) کے مدرس مولانا قنبر محمدی صاحب نے بھی خطاب کیا اور پروگرام کے دوران انقلابِ اسلامی کے عنوان پر ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں جامعہ کی طالبات نے بھی بھر پور حصہ لیا۔

انقلاب اسلامی کی کامیابی میں مدارس و علماء کے ساتھ خواتین کا بھی بنیادی کردار تھا

جامعہ خدیجہ الکبری (س) پکی شاہ مردان پاکستان میں خواتین کی قدیمی اور مشہور دینی درسگاہ ہے اور پاکستان بھر میں جامعہ کی فارغ التحصیل طالبات تعلیمی اور تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اس جامعہ کے سرپرست پاکستان کے معروف عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .