۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
لیاقت علی اعوان

حوزہ / انقلابِ اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ اور دہہ فجر کی مناسبت سے جامعہ امام خمینی (رہ) میانوالی میں جشن انقلابِ اسلامی کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انقلابِ اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ اور دہہ فجر کی مناسبت سے جامعہ امام خمینی (رہ) میانوالی میں جشن انقلابِ اسلامی کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں جامعہ امام خمینی (رہ) میانوالی کے طلباء، اساتید اور علاقے کے مؤمنین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس پروگرام کے مہمان خصوصی حجت الاسلام والمسلمین لیاقت علی اعوان نے اپنی خطاب میں انقلابِ اسلامی ایران کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر حاضرین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا:انقلابِ اسلامی خداوند متعال کی حاکمیت اور دین و حق کی ظلم و ستمگری پر فتح کا نام ہے۔

انہوں نے انقلابِ اسلامی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: انقلابِ اسلامی کی کامیابی کا راز اس کا "ولایت محور" ہونا اور امامِ راحل حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ جیسے روحانی اور عظیم فقیہ کا اس کی رہبری و رہنمائی کرنا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین لیاقت علی اعوان نے کہا: جوان طلبہ کو انقلابِ اسلامی سے آشنائی اور موجودہ دور میں دین کی حقانیت کو صحیح معنوں میں درک کرنے کے لئے انقلابی شخصیات کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انقلابِ اسامی کی کامیابی کی سالگرہ اور دہہ فجر کی مناسبت سے اس پروگرام میں ایک مسابقہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں قرآن کریم کے فعال طلباء کی تجلیل اور حوصلہ افزائی کے طور پر ان میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

یاد رہے کہ جامعہ امام خمینی(رہ) میانوالی کے سرپرست علامہ سید افتخار حسین نقوی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .