۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انقلاب اسلامی اور عظمت شہداء

حوزہ/ انقلاب اسلامی کی 42 ویں سالگرہ کی مناسبت سے جامعۃ المصطفی العالمیہ اسلام آباد کے زیراہتمام عظیم الشان سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی کی 42 ویں سالگرہ کی مناسبت سے جامعۃ المصطفی العالمیہ اسلام آباد کے زیراہتمام عظیم الشان سیمنار کا انعقاد ہوا جس میں بین الاقوامی قاری جناب کریم منصوری معروف اہلسنت عالم دین جناب مولانا حیدر علوی  اور پاکستان میں جامعة   المصطفی العالمیہ کے نمائندے حجت الاسلام و السملمین جناب محسن داد سرشت تہرانی، حجت الاسلام و المسلمین انیس الحسنین خان ،جامعۃ المصطفی العالمیہ اسلام آباد کے عہدے داران، اساتید اور طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض حجۃ الاسلام والمسلمین لیاقت علی اعوان نے انجام دیے۔ اس پروگرام میں جامعہ کے طلاب نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور شہدائے انقلاب کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بین الاقوامی شھرت یافتہ قاری جناب کریم منصوری نے دلنشین آواز میں تلاوت کر کے محفل کو گرمایا اور حاضرین کے قلوب کو منور کیا۔
معروف اہلسنت عالم دین حیدر علوی نے بہترین انداز میں انقلاب اسلامی اور امام خمینی رہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور فرمایا اس انقلاب کا واحد  مقصد اسلام اور مسلمین کی سربلندی تھی آج صرف ایران ہے جو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہے۔ ہمیں اس انقلاب سے اتحاد اور وحدت کا درس لینا چاہیے تاکہ مسلمان متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرسکیں امام خمینی رہ نے  اتحاد اور وحدت کے سائے میں یہ عظیم کامیابی حاصل کی۔

تصویری جھلکیاں:  انقلاب اسلامی کی 42 ویں سالگرہ کی مناسبت سے جامعۃ المصطفی العالمیہ اسلام آباد کے زیراہتمام عظیم الشان سیمنار کا انعقاد

حجۃ الاسلام و المسلمین محسن تہرانی جامعۃ المصطفی العالمیہ پاکستان کے نمائندے محترم نے انقلاب اسلامی کو صدی کا معجزہ قرار دیا اور فرمایا جس ماحول میں انقلاب اسلامی کامیاب ہوا کوئی یقین نہیں کرتا تھا کہ ایک سادہ زندگی بسر کرنے والے شخص نے اتنے بڑے انقلاب کی  رہبری کر سکتا ہے؟ اور اسے کامیاب کر سکتا ہے؟ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اہل بیت علیہم السلام اور بطور خاص حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام سے توسل اور توکل علی اللہ کی بنیاد پر عالم کفر کو للکارا اور کامیاب ہوئے۔ پروگرام میں جامعہ کے طلاب نے تقاریر کی شہداء اور امام شہداء کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .