۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کوہ پیما محمد علی سدپارہ

حوزہ/ جو قومیں اپنے ہیروز کی قدردانی نہیں کرتیں وہ کامیاب نہیں ہوتیں، ان کوہ پیمائوں کو ڈھونڈنے میں پاکستان آرمی کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ قومی ہیروز دوبارہ پاکستان کا نام بلند کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام بین الاقوامی شہرت یافتہ کوہ پیما اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والے محمد علی سدپارہ اور ان کی ساتھیوں کی بخیر و عافیت واپسی کیلئے ملتان پریس کلب کے سامنے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، پرنسپل جامعہ شہید مطہری علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر سخاوت علی، ضلعی سیکرٹری جنرل فخر نسیم صدیقی، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا فرمان علی صفدری، سمیت دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ محمد علی سدپارہ قومی ہیرو ہیں، جن پر ساری قوم کو فخر ہے، محمد علی سدپارہ کی تلاش کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں، محمد علی سدپارہ کی بحفاظت بازیابی کے لیے دعاگو ہیں، آج پوری قوم ان قومی ہیروز کے لیے دعاگو ہیں۔

اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے ہیروز کی قدردانی نہیں کرتیں وہ کامیاب نہیں ہوتیں، ان کوہ پیمائوں کو ڈھونڈنے میں پاکستان آرمی کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ قومی ہیروز دوبارہ پاکستان کا نام بلند کریں گے، محمد علی سدپارہ اور ان کے ساتھی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قوم کو ایک تحفہ دینا چاہتے تھے، جس میں وہ حتماً کامیاب ہوگئے ہیں اور انہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جوان پابلو موہر جمعے کی شام سے لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں جن میں تاحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .