۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا پیغام تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اب عالمی رخ اختیار کر چکا ہے حق و صداقت کے جس پیغام کو روکنے کے لئے دنیا بھر کی شیطانی اور طاغوتی قوتیں متحد ہوگئیں وہ نورانی پیغام اب آفتاب بن اقوام عالم کے سامنے آ چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا ڈویژنل اجلاس اھل البیت پبلک اسکول جیکب آباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر عصر حاضر کے تقاضے اور سوشل میڈیا کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم اور تربیت کا نظام ضروری ہے۔ سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں اس لیے ہمیں چاہیے کہ معاشرے کی اصلاح اور تعلیم و تربیت کے لیے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کریں۔ سوشل میڈیا کے محاذ پر حق بیان کرتے ہوئے باطل کی سرکوبی کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں نظام ولایت سے وابستہ الہی تنظیم سے وابستہ کیا ہے جو اصلاح معاشرہ کے لئے سرگرم عمل ہے ہم تعلیمات اہلبیت کی روشنی میں معاشرے سے سماجی برائیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ ہم صالح اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا پیغام تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اب عالمی رخ اختیار کر چکا ہے حق و صداقت کے جس پیغام کو روکنے کے لئے دنیا بھر کی شیطانی اور طاغوتی قوتیں متحد ہوگئیں وہ نورانی پیغام اب آفتاب بن اقوام عالم کے سامنے آ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سامراجی قوتوں کی تمام تر دشمنی کے باوجود ہم انقلاب اسلامی کی 41 سالگرہ منا رہے ہیں۔جو اس بات کی علامت ہے کہ انقلاب اسلامی ناقابل شکست ہے۔
اس موقع پر اجلاس سے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے رہنما برادر غلام حسین برادر غلام شبیر اور فرزند علی لغاری و دیگر نے خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .