۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
وفاق المدارس شیعه پاکستان

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس 23 مارچ بروز منگل طلب کر لیا گیا ہے۔جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سیدریاض حسین نجفی کریں گے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس 23 مارچ بروز منگل طلب کر لیا گیا ہے۔جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سیدریاض حسین نجفی کریں گے ۔

سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کی طرف سے وفاق المدارس الشیعہ سے منسلک مدارس کے مدیران پر مشتمل مجلس عاملہ کے اراکین کو دعوت نامے اور ایجنڈا بھجوا دیا جائے گا۔

صبح 8 بجے ہونے والے اجلاس میں نئے صدر وفاق المدارس کا انتخاب بھی مکمل کیا جائے گا۔ سپریم کونسل کی طرف سے علامہ محمد تقی نقوی کو الیکشن کمیشن کا سربراہ مقرر کیا جاچکا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .