۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
سیدہ زہرا نقوی

حوزہ/ جناب سیدہؑ نے خدا کے نزدیک بلند و بالا رتبہ و مقام کی حامل ہونے کے باوجود اپنی زندگی میں بے انتہا مشکلات اور پیچیدہ ترین حالات کو تحمل کیا آپؑ نے خدا کے دین کی خاطر سخت ترین مصائب کا سامنا کیا۔ آپؑ کی زندگی کے ہر لمحہ میں خواتین کے لیے بہترین درس اور اسوہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اور ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین فیصل آباد کی جانب سے منعقدہ فاطمۃ الزہراؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی بی جس کی خاطر خداوند عالم نے کون و مکاں کو خلق کیا جس کی عظمت و طہارت کی گواہی قرآن مجید نے دی اور جسکے بلند ترین مقام و فضیلت کو خدا کے محبوب رسولؐ نے کثرت سے بیان کیا ہے اس با عظمت خاتون نے دین کی آبیاری اور دوام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا جناب سیدہؑ نے خدا کے نزدیک بلند و بالا رتبہ و مقام کی حامل ہونے کے باوجود اپنی زندگی میں بے انتہا مشکلات اور پیچیدہ ترین حالات کو تحمل کیا آپؑ نے خدا کے دین کی خاطر سخت ترین مصائب کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپؑ کی زندگی کے ہر لمحہ میں خواتین کے لیے بہترین درس اور اسوہ ہے۔

 کانفرنس میں اس موقع پر مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے بھی کانفرنس میں شرکت کی اور  شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ فضائل و  سیرت جناب فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا پر روشنی ڈالی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .