۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

حوزہ/ آیت اللہ ضیاء آبادی کی وفات ایک خلا ہے جو صدیوں پورا نہیں ہوسکے گا صنف روحانیت انکی قومی مذہبی انقلابی و حوزوی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکیرٹری و جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے پرنسپل علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے استاد حوزہ مفسر قرآن آیت اللہ سید محمد ضیاء آبادی کی وفات حسرت آیات پہ تمام مراجع مردم ضیاء آباد قزوین اور مقام معظم رھبری حفظہ اللہ اور خصوصا امام عصر عج و خانوادہ مرحوم کی خدمت میں تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون 
الحدیث : إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِي الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا يَسُدُّهَا شَيْءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.

حضرت آیت اللہ سید محمد ضیاءآبادی مکتب تشیع کے عظیم مجتہد اور حوزہ کے برجستہ اساتید اور عظیم مفسر قرآن تھے ان کی وفات حسرت آیات نے حوزہ علمیہ کو سوگوار کر دیا ہے کرونا جیسی منحوس وباء نے ہماری کئی قیمتی جانیں نگل لی آیت اللہ ضیاء آبادی کی وفات ایک خلا ہے جو صدیوں پورا نہیں ہوسکے گا صنف روحانیت انکی قومی مذہبی انقلابی و حوزوی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

اس عظیم سانحہ ارتحال پہ تمام علماء مراجع مقام معظم رہبری امام زمانہ عج اور خانوادہ معظم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہو اور بارگاہ ربوبیت میں مرحوم کے علو درجات کے لیے دعا گو ہوں۔ شریک غم مدرسین اساتید و مدیریت جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد پاکستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .