۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
ڈاکٹر سید محمد نجفی

حوزہ/ مرحوم نے پوری زندگی ذکر اہلبیتؑ میں صرف کی،آپ ذاکر بھی تھے اور عزادار بھی تھے ان کی وفات سے ایک خلا پیداء ہوا ہے جو خطابت کی دنیا میں تا دیر پر ہوگا۔ مرحوم مولانا محمد عباس قمی کی وفات سے ذاکری کا ایک عہد تمام ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے سربراہ علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے معروف ذاکر اہلبیت محمد عباس قمی کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم نے پوری زندگی ذکر اہلبیتؑ میں صرف کی،آپ ذاکر بھی تھے اور عزادار بھی تھے ان کی وفات سے ایک خلا پیداء ہوا ہے جو خطابت کی دنیا میں تا دیر پر ہوگا۔ مرحوم مولانا محمد عباس قمی کی وفات سے ذاکری کا ایک عہد تمام ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا اس مصیبت کے موقع پر ہم ان کے خانوادہ محترم مولانا عمران قمی اور خصوصا ان کے برادر بزرگ حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور پروردگار عالم کی بارگاہ میں التجاء ہے کہ مرحوم کی عزاداری ذکر اذکار اپنی بارگاہ میں قبول فرماء کر آخرت کا ذریعہ قرار دے۔آمین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .