۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید محمد نجفی

حوزہ/ بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نوروز علی نجفی (رح) کی وفات حسرت آیات پہ اپنا تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی وفات ایک قومی خسارہ ہے، جو مدتوں پورا نہیں ہوسکے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کراچی میں مقیم بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نوروز علی نجفی رح کی وفات حسرت آیات پہ اپنا تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی وفات ایک قومی خسارہ ہے، جو مدتوں پورا نہیں ہوسکے گا۔

انکا مزید کہنا تھا شیخ نوروز نجفی رح معصومین علیہم السلام کے اس فرمان کے مصداق تھے؛ عن الإمام الصادق : إذا مات العالم ثُلم في الإسلام ثَلمة لا يسدّها شيء إلى يوم القيامة" علامہ شیخ نجفی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مرحوم نے حوزہ علمیہ کے لیے کافی خدمات انجام دی۔

آخر میں تمام علماء پاکستان خصوصا امام زمانہ عج اور مرحوم کے خانوادہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .