۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
حجۃ الاسلام شیخ نوروز علی نجفی

حوزہ/ پاکستان کے بزرگ عالم دین ،مدرسہ جعفریہ کراچی کے پرنسپل وسرپرست اعلی، عالم با عمل، استاد العلماء حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ نوروز علی نجفی طویل علالت کے بعد آج صبح دار فانی سے دارالبقاء کی طرف انتقال کرگئے ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے بزرگ عالم دین ،مدرسہ جعفریہ کراچی کے پرنسپل وسرپرست اعلی، عالم با عمل، استاد العلماء حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ نوروز علی نجفی طویل علالت کے بعد آج صبح دار فانی سے دارالبقاء کی طرف انتقال کرگئے ہیں۔ 

حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نوروز علی نجفی مرحوم جید عالم دین اور ایک مقتدر شخصیت ہونے کے باوجود نہایت منکسر المزاج، متواضع اور ملنسار انسان تھے، وہ انتہائی سادہ طرز زندگی رکھتے تھے انکی شخصیت میں بناوٹ اور شہرت کی خواہش بالکل نہ تھی، وہ ہمیشہ آرام اور بہت محتاط ہوکر گفتگو کیا کرتے تھے۔

ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے اس عالم بزگوار کے ارتحال پر ملال پر حوزات علمیہ پاکستان، خانوادہ مرحوم باالخصوص ان کے فرزند حجت الاسلام شیخ محمد تقی نوروزی، ان کے تمام شاگردان، مرحوم کےدوست واحباب کی خدمت میں تعذیت وتسلیت عرض کرتے ہیں۔خداوند تبارک تعالی مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے الہی آمین۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد از نماز مغربین جامعہ مسجد بوتراب عزیزآباد میں ادا کی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .