۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ انیس الحسین خان

حوزہ/ مرحوم کی گرانقدر تدریسی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا اور ان کے شاگردان ان کی یادوں کو زندہ رکھنے کا وسیلہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفی العالمیہ کے شعبہ ارتباطات و بین الاقوامی امور کے سربراہ حجہ الاسلام والمسلمین انیس الحسنین خان نے حجہ الاسلام والمسلمین شیخ نوروز علی نجفی رہ کی وفات کو ایک قومی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی وفات  سے مدارس دینیہ ایک ماہر ادبیات استاد سے محروم ہوگئے۔

مرحوم کی گرانقدر تدریسی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا اور ان کے شاگردان ان کی یادوں کو زندہ رکھنے کا وسیلہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہم اس موقع پر حوزات علمیہ ،علماء کرام، مرحوم کے شاگردان اور مرحوم کے خانوادہ محترم کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں، دعا ہے خداوند متعال مرحوم کی گرانقدر تدریسی خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور ان کو اعلی علیین میں بلند مقام و مرتبہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .