۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
پاسخ نامه آیت الله اعرافی، مدیر حوزه‌های علمیه قم به واتیکان

حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے اپنے ایک پیغام میں پاکستان کے دینی مدارس کے مایہ ناز استاد حجت الاسلام و المسلمین شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر علماء اور حوزہ ہائے علمیہ پاکستان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایک پیغام میں حجت الاسلام و المسلمین استاد شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر علماء اور حوزہ ہائے علمیہ پاکستان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

اس تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

حوزہ ہائے علمیہ پاکستان کے مایہ ناز استاد اور ممتاز عالم دین جناب حجت الاسلام و المسلمین شیخ نوروز علی نجفی (رح) کی رحلت کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا۔

اس پرہیزگار عالم نے اپنی عظیم زندگی کو اسلامی علوم اور معارف اہل بیت علیہم السلام کی ترویج اور فروغ کے ساتھ طالب علموں کی تدریس، تربیت اور پاکستان میں اسلامی تعلیم کی ترویج کیلئے صرف کردیا۔

میں!اس عظیم فقدان پر مرحوم و مغفور کے خانوادہ سمیت دیگر پسماندگان،شاگردوں،علماء اور حوزہ ہائے علمیہ پاکستان کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کیلئے رحمت واسعہ اور لواحقین سمیت ان کے عقیدت مندوں کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی بارگاہ الٰہی میں دعا کرتا ہوں۔

علی رضا اعرافی 
سربراہ حوزہ ہائے علمیہ ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .