۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شہید باقر الصدر ؒ اور انکی شہید ہمشیرہ

حوزہ/ صدام ملعون کے ہاتھوں بطل حریت و ممتاز ماہر اقتصادیات آیت اللہ سید محمد باقر الصدر ؒ و ہمشیرہ کی شہادت کو 41 برس بیت گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 9 اپریل کو شہید باقر الصدر ؒ اور انکی شہید ہمشیرہ محترمہ سیدہ آمنہ بنت الھدیؒ کی برسی ہے۔ بطل حریت و ممتاز ماہر اقتصادیات جید عالم دین آیت اللہ سید محمد باقر الصدر ؒ شہیداور انکی ہمشیرہ محترمہ سیدہ آمنہ بنت الھدی ؒ کی41 ویں برسی منائی جارہی ہے جن کی علمی خدمات کی بدولت اسلامی دنیا کی ممتاز ‘ جید اوراپنے علوم و فنون کی ماہر شخصیات آج بھی نہ صرف عالم اسلام بلکہ دنیائے عالم ان کے نظریات اور تصورات سے بھرپور انداز میں استفادہ کرکے ترقی و کامرانی کے سفر پر گامزن ہیں۔

شہید باقر الصدر ؒ نے معاشیات کے میدان میں جو گرانقدر خدمات انجام دیں اور قلمی آثار چھوڑے وہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ تاہم عالم اسلام کی ایسی بے مثال شخصیات ہمیشہ سامراجی قوتوں کی آنکھ کا کانٹا رہیں چنانچہ اسی بدولت استعماری سازشوں کے نتیجے میں شہید باقر الصدر ؒ کو شہید کیا گیا اور دنیائے عالم ہمیشہ کے لئے ایک ایسی شخصیت سے محروم ہوگئی جو اسلامی دنیا کا اثاثہ تھیں۔

ہم شہید کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ انکے علمی و قلمی آثار سے استفادہ کرتے ہوئے دیگر میدانوں کے ساتھ ساتھ علمی و معاشی میدانوں میں رہنمائی حاصل کی جائے۔

شہید کی عظیم شہیدہ بہن محترمہ سیدہ آمنہ بنت الھدی وہ خاتون ہیں جن کی شہادت پر جلاد صفت عراقی حاکم صدام نے کہا تھا کہ میں نے یزید ابن معاویہ لعین کی طرح غلطی نہیں کی کہ اس نے حسین ع کو شہید کرکے ان کی ہمشیرہ زینب (س) کو زندہ رہنے دیا تھا جن (س) کی بدولت اسلام و حسینیت زندہ ہے میں نے اسی لئے باقر الصدر کے ساتھ ان کی بہن کو بھی موت کے گھاٹ اتروا دیا ہے کہ میں اس خاتون کے ہاتھوں شکست سے ہمکنار نہ ہوجاوں-

شہید باقرالصدر اور شہیدہ محترمہ سیدہ آمنہ بنت الھدی کے لئے ہدیہ سورہ فاتحہ کی گذارش ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .