۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی

حوزہ/ شیعہ مرجع تقلید نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انتخابات کے بارے میں کچھ کہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں بلکہ ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ انتخابات کے متعلق انسان کی عقل حاکم ہونی چاہئے۔ یا تو ہمیں مشکلات کے مقابلہ میں سرتسلیم خم کرنا پڑے گا یا ہمیں مضبوط ہونا پڑے گا اور آزادی و استقلال کے ساتھ ہی اپنے مسائل پر قابو پانا ہو گا"۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی سے لے کر اب تک مراجع تقلید کے انتخابات کے متعلق بیانات، نظریات اور استفتاءات کو «مرجعیت اور انتخابات» کے عنوان سے مختلف نمبرز میں نقل کیا جائے گا۔ اس وقت انتخابات کے متعلق آیت اللہ مکارم شیرازی کے دئے گئے ایک بیان کو نقل کیا جارہا ہے۔

آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی:

آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے دو سال قبل مسجد اعظم (قم) میں اپنے فقہ کے درس خارج میں انتخابات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا:

"ان میں سے کچھ مشکلات انتہائی پریشان کن ہیں لہذا اگر ہم انتخابات کے بارے میں کچھ کہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں بلکہ ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ انتخابات کے متعلق انسان کی عقل حاکم ہونی چاہئے۔ یا تو ہمیں مشکلات کے مقابلہ میں سرتسلیم خم کرنا پڑے گا یا ہمیں مضبوط ہونا پڑے گا اور آزادی و استقلال کے ساتھ ہی اپنے مسائل پر قابو پانا ہو گا"۔

(بهمن ماه ۱۳۹۸ مطابق با جنوری 2020ء - درس خارج فقه در مسجد اعظم قم)

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .