حوزہ نیوز ایجنسی। ہم مقام معظم رہبری حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی نگاہ میں رمضان المبارک کے مہینے میں قرآن کریم کی تلاوت کی اہمیت کے تعلق سے اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔
بِسْم الله الرَّحمنِ الرَّحِیْم
شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِی اٴُنزِلَ فِیه الْقُرْآنُ هُدًی لِلنَّاسِ وَبَیِّنَاتٍ مِنْ الْهُدَی وَالْفُرْقَان.
رہبر انقلاب نے فرمایا: یہ جو ہم سے کہا جاتا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ،خداوند متعال کی طرف سے خاص مہمانی کا مہینہ ہے اور اس مہینے میں الہی مہمانی کا دسترخوان بچھایا جاتا ہے،اس دسترخوان پر کیا چیزیں میسر ہوں گی؟ اس دسترخوان سے ہمیں جن چیزوں سے استفادہ کرنا ہے ، ان میں سے ایک روزہ ہے اور دوسری چیز فضیلت قرآن ہے۔اس مقدس مہینے میں قرآن کو دوسرے ایام کی نسبت بہت زیادہ فضائل کے ساتھ اس دسترخوان کی زینت بنایا ہے اور ہم سے کہا گیا ہے کہ قرآن کی تلاوت کریں یہ وہی لذت بخش اور معنوی چیزیں ہیں جنہیں خداوند کریم نے اس دسترخوان کی زینت بنائی ہیں۔
09 اکتوبر 2005ء
بمطابق 5 رمضان المبارک 1426ھ