۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
کریمی والا

حوزہ / قم یونیورسٹی کی علمی کمیٹی کے ممبر نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کو انسانوں کے لیے روحانی و معنوی تبدیلی کا موسم بہار قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے قم یونیورسٹی کی علمی کمیٹی کے ممبر حجت الاسلام والمسلمین محمدرضا کریمی والا نے رمضان المبارک کی برکات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: رمضان کے مہینے میں خدا کے فضل و کرم سے انسان کے لیے ایسے معنوی حالات پیدا ہوتے ہیں جن سے وہ خداوند متعال کی عظیم نعمتوں سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ دعا و مناجات کے ذریعہ روحانی و معنوی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: رمضان المبارک معنوی امور کی طرف توجہ اور خداوند متعال کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس لیے اس مہینہ کی مبارک راتوں اور دنوں میں خدا نے جو ہمیں موقع فراہم کیا ہے اس کا شکر ادا کرنا چاہیے اور اس سے بہترین استفادہ کرنا چاہیے۔

قم یونیورسٹی کی علمی کمیٹی کے ممبر نے کہا: اگر ہم اپنی اصلاح کے لیے وقت نہ نکالیں اور اس کے لیے کوشش نہ کریں تو روزمرہ کی غفلت ہمیں دنیا و آخرت کی سعادت کے راستے سے دور کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: رمضان المبارک خدا کی عظیم بخشش اور رحمت کا مہینہ ہے اور باسعادت ہیں وہ لوگ جو ظاہری روزوں سے بڑھ کر اس مہینے کی حقیقت اور عظمت کو سمجھیں اور قرآن و اہل بیت (ع) کے نورانی کلام سے استفادہ کرتے ہوئے اس مہینہ میں اپنی ہدایت کا سامان فراہم کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .