۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
شہرِ سنندج ایران کے امام جمعہ اور سنی عالمِ دین مولوی رستمی کی حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو:

حوزہ/ امام جمعہ شہرِ سنندج مولوی فایق رستمی نے کہا کہ رسول (ص) شعبان کے آخر میں اور رمضان کے مہینے کی آمد کے موقع پر مسلمانوں سے فرماتے تھے کہ کہ ایک ایسا مہینہ تمہاری طرف آرہا ہے جس میں برکت، رحمت اور مغفرتِ الہی ہے، لہذا ضروری ہے کہ اس عظیم مہینے کی عظیم فرصتوں سے خوب استفادہ کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ کردستان میں سنی عالم دین مولوی فایق رستمی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لئے خودسازی کا مہینہ ہے، لہذا ہمیں اس عظیم اور مقدس مہینے کے ہر لمحے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

اِمام جمعہ شہرِ سنندج نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ان مومنین کے لئے بہت بڑی سعادت ہے جو اپنی بندگی کو عملی طور پر ثابت کرنا چاہتے ہیں، کہا کہ رمضان المبارک دنیوی خواہشات سے دوری اور معنویت سے انس پیدا کرنے کا مہینہ ہے، لہذا روزے کو صرف کچھ نہ کھانے اور نہ پینے تک محدود نہیں کرنا چاہئے، بلکہ اس مقدس مہینے میں انسان کے تمام اعضاء و جوارح کا روزے سے ہونا ضروری ہے۔

مجلس خبرگان رہبری میں کردستانی عوامی نمائندے نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ رمضان المبارک کے ایام برکتیں، رحمتیں اور بخششیں لے کر آتے ہیں، یعنی اگر کوئی روزے کی حالت میں اخلاق کا مظاہرہ کرے تو یہ اس کی کامیابی کی دلیل ہو گی۔

مولوی رستمی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی روایتوں کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ والہ و سلم تین مہینے یعنی رجب، شعبان اور رمضان میں روزے سے ہوتے تھے اور سال کے اکثر دنوں میں بھی روزے کی حالت میں ہوتے تھے، لیکن اس کے باوجود ماہ رمضان کے روزوں کا آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے نزدیک ایک مقام خاص تھا۔

اِمام جمعہ شہر سنندج نے مزید کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم شعبان کے آخر میں اور رمضان کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر مسلمانوں سے فرماتے تھے کہ کہ ایک ایسا مہینہ تمہاری طرف آرہا ہے جس میں برکت، رحمت اور مغفرتِ الہی ہے، لہذا ضروری ہے کہ اس مقدس مہینے کی عظیم فرصتوں سے خوب استفادہ کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .